🗓️
اسلام آباد: حکومت نئے مالی سال کے لیے 8 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کا بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کرے گی جس میں تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 2020-21ء کے لیے 8 ہزار ارب روپے کے قریب مالیت کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جارہا ہے تاہم پیش کرنے سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کا بھی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
توقع ہے کہ تنخواہوں میں مجموعی طور پر 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا جس میں 10 سے 15 فیصد بنیادی تنخواہ اضافہ کیا جائے گا باقی ایڈہاک ریلیف کی مد میں دیا جائے گا۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ کا حجم 8 ہزارارب روپے سے زائد ہے جس میں سود کی مد میں ادائیگیوں کے لیے 3105 ارب روپے، دفاع کے لیے 1330 ارب، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5829 ارب روپے رکھنے، برآمدات کا ہدف 26 ارب 80 کروڑ ڈالر رکھنے کی تجاویزات ہیں جب کہ درآمدات کا ہدف 55 ارب 30 کروڑ ڈالر کا رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کا ہدف دو ارب 30 کروڑ ڈالر رکھنے کی تجویز ہے، ترسیلات زر کا ہدف 31 ارب 30 کروڑ ڈالرمقرر ہو سکتا ہے، گرانٹس کی مد میں 994 ارب روپے ، سبسڈیز کی مد میں 501 ارب روپے، جی ڈی پی کا ہدف 4.8 فیصد رکھنے، افراط زرکا ہدف 8 فیصد رکھنے، صنعتی شعبہ کی ترقی کا ہدف 6.8 فیصد رکھنے، مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترقی کا ہدف 6.2 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کم ہو رہی ہے؟
🗓️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس
ستمبر
ہم مسجد الاقصیٰ پر صیہونی حملے کی مذمت کرتے ہیں:ترک صدر
🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے ایک تقریر میں کہا کہ مسجد الاقصی
اپریل
ماریہ زاخارووا کا واشنگٹن کے فیصلے پر ردعمل ظاہر
🗓️ 23 جون 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ہفتے
جون
افغانستان میں زلزلہ سے متاثرین کی امداد میں روک
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں: امریکہ انسانی حقوق کا دعویٰ کر رہا ہے اور اس
جون
بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے امریکہ میں امیروں کے ٹیکس بڑھائے گئے
🗓️ 24 نومبر 2021سچ خبریں: کانگریس کی مشترکہ نمائندگان نے سالانہ $1 ملین سے زیادہ
نومبر
5 لاکھ سے زیادہ اسرائیلی خاندان غذائی عدم تحفظ کا شکار:عبرانی میڈیا
🗓️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی زبان میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل میں 530000 سے
مارچ
مسئلہ کشمیر پر عمران خان کا دلیرانہ بیان، کشمیری عوام نے خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا
🗓️ 1 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی عوام نے وزیر اعظم عمران خان
جون
سینیٹ قررارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، مریم اورنگزیب
🗓️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وفاقی وزیر مریم
جنوری