?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ تاجر اور کاروبار دوست بجٹ ہوگا، بجٹ میں عوامی فلاح وبہبود اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق اتوار کو نجی نیوز چینل پر ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت گنجائش کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پائیدار نمو اور اقتصادی اہداف حاصل کرنے کے لیے حکومت طویل المدتی اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت کی توجہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی پر ہے، ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، بجٹ کو عوامی امنگوں کے مطابق بنانے کی کوشش ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے اور کوشش ہوگی کہ بزنس کمیونٹی پر اضافہ بوجھ نہ ڈالا جائے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت گزشتہ حکومت کی طرف سے پیدا کردہ اقتصادی مشکلات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے اقتصادی مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام شراکت داروں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
وزیر خزانہ نے ڈیفالٹ کی تاریخوں کا اعلان کرنے والوں پر تنقید کی اور اصرار کیا کہ مخلوط حکومت نے سنگین چیلنجوں کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔
اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کو ریاستی اداروں اور قوم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بجائے ملک کا خیر خواہ ہونا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو معلوم ہے کہ بجٹ میں تاجروں کو مزید مراعات کی ضرورت ہے، ہم اس شعبے کو اٹھانے اور ملک کو صحیح راستے پر ڈالنے کے لیے مختلف طویل المدتی تجاویز پر کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، وزیر خزانہ سحق ڈار سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور میوچل فنڈز ایسو سی ایشن کے مشترکہ وفد سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کے دوران لوگوں کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کے لیے کچھ تجاویز بھی پیش کیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نمائندگی منیجنگ ڈائریکٹر / چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ حسین اور چیف فنانشل آفیسر احمد علی نے کی جبکہ میوچل فنڈز کی نمائندگی میر عادل اور عارف قادری نے کی۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن کے چیئرمین اشفاق تولہ، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور وزارت خزانہ اور ریونیو ڈویژن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔
ملاقات میں میوچل فنڈز ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے شریعت سے مطابقت رکھنے والے میوچل فنڈزکی نمو پر روشنی ڈالی اور تجویز پیش کی کہ شریعت سے مطابقت رکھنے والا شارٹ ٹرم سکوک متعارف کرایا جائے، انہوں نے آئندہ بجٹ میں میوچل فنڈز کے فروغ کے لئے چند اقدامات بھی تجویز کئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نمائندوں نے گذشتہ 6 برس کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ہونے والی کمی پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے لوگوں کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کے لیے کچھ تجاویز بھی پیش کیں، وزیر خزانہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں کمی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہت بہتر تھی۔
انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی مسائل کا ازالہ کیا جائے گا اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اس رجحان کو تبدیل کرکے ایک بار پھر اس خطے کی بہترین کارکردگی والی اسٹاک مارکیٹ میں شامل ہوگی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کو غربت میں کمی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے، عالمی بینک
?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے آج جاری کی گئی اپنی
ستمبر
چین 2030 تک ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج بن جائے گا:انگلینڈ
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:اعلیٰ برطانوی انٹیلی جنس عہدہ دار نے کہا کہ چین 2030
مئی
غزہ پر قبضے کے بارے میں ٹرمپ کا تازہ ترین موقف
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے متنازع غزہ منصوبے کا دفاع
فروری
کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطہ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے؟ مشاہد حسین سید کی زبانی
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا
جولائی
مریم نواز کے طرز حکومت کے سندھ والے بھی دیوانے ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 11 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا شرجیل میمن کے
جون
عظمی بخاری کا مبشر لقمان اور نعیم حنیف کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان
?️ 25 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے اینکرز
ستمبر
ترکی کی طرف سے S-400 کی ممکنہ واپسی ہمارے تعلقات کو متاثر نہیں کرے گی: پیسکوف
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان دمتری پسکوف نے جمعرات کے
دسمبر
صہیونی حکومت نے غزہ کی تمام گزرگاہیں بند کردیں
?️ 8 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ انہوں نے
جون