?️
لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی سرپرستی کی، 16 سال پاکستان کبڈی فیڈریشن کا صدر رہا، کبڈی کو روایتی کھیل سے نکال کر عالمی نوعیت کی گیم بنایا۔ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ میرے دور میں کبڈی فیڈریشن نے وزیراعظم کپ، سیف گیمز جیتیں، اب میرے بڑے بیٹے چوہدری شافع حسین کبڈی فیڈریشن کے صدر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل رہنا دیا جائے تو نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں گے، ہر ذمے دار شہری اور محب وطن پاکستانی کو کھیلوں کی سرپرستی کرنی چاہیے۔ حکومت کرکٹ کے ساتھ ہاکی، فٹبال، والی بال، ٹینس اور دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، اقوام عالم ہمارا کردار تسلیم کر رہی ہیں، پاک سعودی دفاعی معاہدہ تاریخی کامیابی ہے، حکومت، فوج اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہم سب نے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
نائجر کے شہریوں نے فرانسیسی سفیر کو کیسے روانہ کیا؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: فرانسیسی سفیر کی روانگی کے موقع پر نائجیریا کے شہریوں
ستمبر
اگر آبنائے ہرمز اور باب المندب ایک ساتھ بند ہو جائیں تو کیا ہوگا؟
?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں:ماہرین کے مطابق اگر آبنائے ہرمز اور باب المندب ایک ہی
جولائی
سعودی عرب سے آنے والے طیارے کی تل ابیب میں لینڈنگ
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صیہونی حکومت کے
مئی
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرار داد منظور
?️ 9 مارچ 2021گلگت(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور قائد حزب اختلاف
مارچ
پورے فلسطین میں صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا:جہاد اسلامی
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے
فروری
کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد گرفتار
?️ 14 مارچ 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)
مارچ
روپے کی قدر میں اضافہ جاری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 12 پیسے سستا
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر
ستمبر
بیرون ملک عوامی دستاویزات کے استعمال کیلئے قانونی تصدیق کی پابندی ختم، آرڈیننس جاری
?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں
جنوری