?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف وکیل چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ میں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ عدالتوں سے وہی فیصلے آتے ہیں جو آرمی چیف کہہ دے۔ سماء نیوز کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں تو بتا رہا ہوں اور کھل کر یہ کہہ رہا ہوں کہ آرمی چیف جو کہہ دیں عدالتوں میں اوپر سے نیچے تک وہی فیصلے آتے ہیں، نواز شریف کے ساتھ بھی جو ڈیل ہورہی تھی وہ اس بنیاد پر ہورہی تھی کہ باجوہ ایک نہیں بلکہ دو ٹرمز لے گا۔
ایک سوال کے جواب میں معروف قانون دان نے کہا کہ باجوہ کی آپ مہارت دیکھیں وہ فٹ بال طرح کھیلتا ہوا گیند کو ٹانگوں میں سے نکال کر لیے جاتا ہے، باجوہ کو نواز شریف نے تعینات کیا، سال کے اندر نواز شریف جیل میں ہوتا ہے، اس کے بعد نواز شریف کی جیل کی چھت سے نکل کر لندن پہنچ جاتا ہے جو کہ سزا یافتہ ہے اور کبھی کسی سزا یافتہ شخص کو عدالت کی اجازت کے بغیر جانے نہیں دیتے۔
اعتزازاحسن نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بٹھ کر باجوہ کے خلاف بیان دیتا ہے لیکن جب اس کی ایکسٹینشن کی باری آتی ہے تو نواز شریف اپنے اراکین قومی اسمبلی کو ہدایات دیتا ہے کہ سب نے صبح جاکر اپنی حاضری لگانی ہے، ناشتہ سپیکر لاؤنج میں کرنا ہے اور باجوہ کو ووٹ دینا ہے۔ دوسری طرف سینئر وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ میں سویلین کے ملٹری ٹرائل کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کردی، جس میں تمام موجودہ ججز پر مشمتل فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے، اعتزاز احسن کی درخواست میں 7 مئی 2025 کے اس عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے جس میں عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو برقرار رکھا گیا تھا۔
سینئر وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ معاملے کی سنگینی، بنیادی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں اور آئینی سوالات کی اہمیت کے پیش نظر اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے تمام حاضر سروس ججز پر مشتمل فل کورٹ کو سونپی جائے۔


مشہور خبریں۔
امریکی ریاست کینٹکی میں خوفناک سیلاب
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ کے جنوب میں واقع ریاست کینٹکی میں آنے والے خوفناک
اگست
اسرائیل ٹوٹ رہا ہے: موساد کے سابق سربراہ
?️ 4 جون 2022عربی اخبار 21 نے موساد کے سابق سربراہ تامیر باردوت کے حوالے
جون
غزہ جنگ کے بارے میں امریکہ کا اہم اعتراف
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ غزہ میں عارضی
نومبر
ایران سعودی تعلقات کا کس اسلامی تنظیم کو فائدہ ہوا؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: تہران اور ریاض کے تعلقات میں بہتری کے سعودی عرب
جون
افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی:صدرمملکت
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں امن
اکتوبر
حالیہ قسام آپریشن منفرد تھا: عسکری ماہر
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عسکری امور کے ماہر واصف عریقات نے زور دے کر
اگست
کینیڈا کا ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم
?️ 10 نومبر 2024 سچ خبریں: شمالی امریکی ملک کینیڈا نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ
نومبر
چیف جسٹس گلزار احمد کا پولیس افسران کی ڈگریاں چیک کرنے کا آرڈر
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} گزشتہ روز چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت
فروری