میں کسی وزیر یا وزیر اعظم کو جواب دہ نہیں ہوں۔ مراد علی شاہ

علی مراد

?️

میں کسی وزیر یا وزیر اعظم کو جواب دہ نہیں ہوں۔ مراد علی شاہ

کراچی(سچ خبریں) کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وفاقی حکوت پر نتقید کرتے ہوئے کہا  کہ میں کسی وزیر یا وزیر اعظم کو جواب دہ نہیں ہوں ان کی ذمہ داری ہے وہ صوبائی اسمبلی کو جواب دیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس میں بائیو فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ فیسیلٹی کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق وہ نہ وزیر اعظم کو جواب دہ ہیں، نہ ہی وفاق کے کسی اور عہدیدار کو وہ صرف سندھ کے عوام کی نمائندہ سندھ اسمبلی کو جواب دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی کے حوالے سے خط کا معاملہ ایک خالص دفتری یا کانفیڈنشل معاملہ ہے اس لیے وہ اس پر عوام یا میڈیا کے سامنے کوئی بات نہیں کریں گے۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کروڑوں روپے مالیت کی ادویات بیرون ملک سے خریدنے سے بہتر ہے کہ ہم اپنی ادویات خود بنائیں۔

انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ آور آپ کی ٹیم قابل تحسین ہیں جو کافی تعداد میں جان بچانے والی ادویات ڈاؤ یونیورسٹی میں تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی سانپ اور کتے کے کاٹے کی ویکسین بنانے کا لائسنس حاصل کرچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کی بائیو فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ فیسیلٹی میں مختلف اقسام کی جان بچانے والی ویکسین تیار کی جاسکتی ہیں، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی کو خون کے اجزا سے دوائیں بنانے کا لائسنس بھی مل چکا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کمیٹی کے اجلاس میں تکرار کے بعد وفاقی وزیر علی حیدر زیدی اور وزیر اعلیٰ سندھ آمنے سامنے آگئے ہیں اور دونوں اعلیٰ شخصیات نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

کراچی میں ترقیاتی کاموں کے لیے قائم کمیٹی کے 16 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر علی حیدر زیدی اور وزیر اعلیٰ کے درمیان تلخ کلامی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔

علی حیدر زیدی نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس کے سلسلے میں اس بات کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ مراد علی شاہ اور ان کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خطوط اور اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ‘افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعظم کو لکھا گیا خط ایک وزیر کے ہاتھ لگا اور وہ میڈیا کو جاری کردیا گیا’۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے میں تعاون کو وفاقی وزیر علی زیدی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے

مشہور خبریں۔

لبنانی مزاحمت امریکاور اسرائیل کو شکست دینے کے لئے تیار ہے: عبدالباری عطوان

?️ 10 اگست 2025لبنانی مزاحمت امریکاور اسرائیل کو شکست دینے کے لئے تیار ہے: عبدالباری

غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے منظرنامے؛ کیا جنگ دوبارہ شروع ہوگی؟

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: آج، ہفتہ، یکم مارچ کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے

چین امریکہ کے اندر کہاں تک گھس چکا ہے؟ ایف بی آئی کا اعتراف

?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وفاقی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ

کابینہ نے پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کے بیان پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی

?️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی

ایلون مسک نے مغرب سے روس کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایلون مسک نے مغرب سے کہا کہ وہ یوکرینیوں کو

واشنگٹن کا سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے پر اتفاق

?️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے ذیلی ادارے امریکی دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی نے اعلان

مائیکروسافٹ نے کام کی جگہوں پر اے آئی کی نگرانی کیلئے ٹریکر متعارف کرادیا

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ کا مانناہے کہ کام کی جگہ پر صرف انسانوں

کیا امریکہ طالبان کو نقد رقم بھیجتا ہے؟

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:یو ایس آفس آف انسپکشن فار افغانستان ری کنسٹرکشن SIGAR نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے