?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مینار پاکستان پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے بات ہوئی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واقعے پر سخت غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔عائشہ کو انشاءاللہ جلد انصاف ملے گا۔
۔یہاں واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے سب کے دل دہلا دیئے ہیں۔جہاں منچلوں کا ہجوم خاتون سے بدتمیزی کرتا رہا۔
مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ 14 اگست کو جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی۔ٹک ٹاک پر خاتون عائشہ اکرام اپنے دوستوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچی اور ویڈیو بنانا شروع کر دی کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا۔کپڑے پھاڑے اور ہوا میں اچھالتے رہے۔خاتون دہایاں دیتی رہی لیکن کسی نے نہ سنی۔
خاتون نے مشکل سے اس ہجوم سے جان چھڑائی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے چار سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کی۔
سوشل میڈیا پر واقعے سے متعلق مزید کئی ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں۔صارفین کی جانب سے واقعے پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تاحال واقعہ میں ملوث کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو کا فرانزک کروایا جائے گا جس سے ملزمان کی شناخت میں مدد ملے گی۔خواتین اداکارائوں نے جشن آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک میںٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایسے درندوں کو کٹہرے میں لاکرسخت ترین سزا نہیں دی جائے گی ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے ۔


مشہور خبریں۔
آزاد کشمیر کے عوام کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا: وزیر خارجہ
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آزاد کشمیر کے
جولائی
کے الیکٹرک کی صارفین سے 4.49 روپے فی یونٹ اضافی وصولی کیلئے درخواست
?️ 21 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) کے الیکٹرک نے نیپرا سے مارچ میں استعمال ہوچکی
اپریل
طوفان الاقصی نے صیہونی معیشت کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ، ابہام اور غیر یقینی صورتحال نے مقبوضہ علاقوں میں
نومبر
عمران خان کو جیل ٹرائل کے خلاف خصوصی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
اکتوبر
اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری
?️ 11 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری میں حال میں قدم رکھنے والے
فروری
اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں گے۔ بلاول بھٹو
?️ 12 اگست 2025حیدرآباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا
اگست
کیا اسرائیل نے حماس کو شکست دی ہے؟ صیہونی فوج کے جھوٹے دعووں کا پردہ فاش
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے
اکتوبر
اسرائیل حقیقت کی آواز کو خاموش کرنا چاہتا ہے: مجاہدین تحریک
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصرت کیمپ میں
دسمبر