میر علی چیک پوسٹ حملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ کا اظہارِ مذمت

?️

 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان میں میر علی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے پر اظہارِ مذمت کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں میر علی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کو ایسا جواب ملے گا کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے، اب وہ وقت نہیں کہ دشمن حملہ کرے اور ہم صرف مذمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن جس طرح حملہ کر رہا ہے، اس سے کہیں سخت جواب ملے گا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیں گے، میر علی میں شہادت کا بلند رتبہ پانے والے جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں، پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے پاک فوج کے 2 افسران سمیت دیگر اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، ملک میں امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 افسران اور 5 جوان شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

عام انتخابات 2024: معروف سیاسی رہنماؤں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ

مشیر قومی سلامتی سرکاری دورے پر امریکا روانہ

?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف اہم دورے پر امریکا

کانگریس کو ریپبلکن نمائندے کے اسلامو فوبیا پر مبنی بیان کی مذمت کرنی چاہیے: الہان عمر

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس میں مسلم نمائندے الہان عمر کا کہنا ہے کہ

غزہ کے ہسپتالوں اور امدادی کارکنوں کے درمیان رابطہ منقطع

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کے ہسپتالوں اور امدادی دستوں کے درمیان رابطہ منقطع

فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

?️ 22 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے

پاکستان کان کنی کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کیلئے اسٹریٹجک طور پر تیار ہے، اسحٰق ڈار

?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے

یومِ آزادی پراداکاروں کی جانب سے  قوم کو مبارکباد

?️ 14 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی اداکاروں نے بھی

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ

?️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے