میرے اور چوہدری پرویز الہی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔چوہدری شجاعت حسین

?️

لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کا 17 جولائی کے بعد پتہ چلے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں صاف شفاف ضمنی الیکشن ہونا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو دیوار کے ساتھ کون لگا رہے؟ سیاستدان صرف انسانیت کی بات کریں۔

چوپدری شجاعت نے پرویز الہیٰ سے اختلافات کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ میں نے چوہدری پرویز الہی کے خلاف بیان دیا ہو یا کبھی انھوں نے میرے خلاف بیان دیا،توجہ ہٹانے کے لئے یہ باتیں بنائی جاتی ہے۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ صاف الفاظ میں کہتے ہیں پرویز الہی ہمارے امیدوار ہیں، جبکہ ہمارے ارکان پرویز الہی کو ووٹ دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ افواہیں پھیلا کر کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے،انہوں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، جبکہ ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیاسی مبصرین نے اس ملاقات کو صوبہ پنجاب کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دے دیا تھا۔دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد اور چوہدری شافع حسین موجود تھے۔چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں بیان دیا گیا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں ان کے چوہدری پرویز الہی کے امیدوار ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

برطانوی بادشاہ سے دگنی دولت کے مالک برطانوی وزیر اعظم

?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے

غزہ پر فتح کی کوئی امید نہیں: موساد کے سابق سربراہ

?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ شبطائی شاویت نے معاریو اخبار کی طرف

غزہ شہر کے رہائشیوں کو بے گھر کرنے کے لیے تل ابیب کی زخمی زمین کی پالیسی

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی

انسانی حقوق کے کھوکھلے امریکی دعوے بے نقاب

?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی اینٹی فاشسٹ تحریک کی ایرانی شاخ نے امریکہ

برطانوی پولیس کی 70 سال بعد معافی

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس نے ایک ایسے شخص کے خاندان سے معافی مانگ

یمن پر حملے کی اطلاع سعودی عرب اور امریکہ کو دی گئی

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 کے مطابق یمن

شمالی وزیرستان: احتجاج کے دوران فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی، 3 پولیس اہلکار شہید

?️ 10 فروری 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں انتخابی

میں اپنے فوجیوں کے لیے مزید فنڈ حاصل کرنے کے لیے کانگریس جا رہا ہوں: ٹرمپ

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دے کر کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے