میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری آرہی ہے، میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے، کلینک آن ویلز صوبے کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں جانے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کلینک آن ویلز کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا، انہوں نے کلینک آن ویلز منصوبے کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز کو نئی گاڑیوں کی چابیاں دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج فراہم کرنے پر مرکوز ہے، کینسر، ہیپاٹائٹس اور دل کے مریضوں کو ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں، یہ کلینکس اب پنجاب کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں دستیاب ہوں گے، میرا خواب ’’لوگوں کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانا‘‘عملی صورت اختیار کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر صحت عمران نذیر، سیکرٹری ہیلتھ اور پرائمری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کی ٹیم کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی، کچھ ماہ قبل 245 کلینک آن ویلز کی گاڑیاں تھیں، جو اب بڑھ چکی ہیں اور یہ گاڑیاں گلی محلوں تک بآسانی پہنچ جاتی ہیں۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ یہ موبائل کلینکس مکمل ایئرکنڈیشنڈ اور ایک چلتا پھرتا آپریشن تھیٹر ہیں، صرف پچھلے ایک سال میں ان کلینکس کے ذریعے ایک کروڑ افراد کا علاج کیا گیا ہے اور روزانہ 45 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں، میو ہسپتال میں علاج کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کام نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں ہوا، پھر ایک ایس دور آیا جب عوام کو بنیادی طبی سہولیات بھی میسر نہ تھیں، گزشتہ 4 سال میں عوام رل گئے، ان کا پرسان حال نہیں تھا، کوشش ہے عوام کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کر سکوں۔

مشہور خبریں۔

لاہور: عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ برقرار

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

نیتن یاہو کے خلاف فوجی بغاوت کے آثار

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ

شکاگو کے لیے 2021 کا سب سے زیادہ تشدد بھرا دن

?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں جمعرات کو بتیس افراد

کیا رفح کے باشندے اپنا شہر چھوڑ دیں گے؟

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: رفح کے باشندوں نے آخری دم تک مزاحمت کی حمایت

’رضیہ‘ کی کامیابی پر ہدایت کار کی ماہرہ خان سمیت ٹیم کی تعریفیں

?️ 27 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے ڈرامے ’رضیہ‘

امریکی حکومت کو دنیا میں اپنی فوجی سامراجیت کا خاتمہ کرنا چاہیے: یورپی پارلیمنٹ ممبر

?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے امریکی عسکریت پسندی اور سامراج

کے-الیکٹرک کو رواں ماہ کے بل میں 65 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی اجازت

?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کو

امریکہ کے وعدوں سے متحدہ عرب امارات یمن کی دلدل میں ڈوبا

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:   شام میں یمن کے سفیر عبداللہ صبری نے ایک انٹرویو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے