?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہےبیان میں کہا گیا کہ ترقی کے ساتھ ہی لیفٹیننٹ جنرل ثاقب محمود ملک کو پاک فوج کا چیف آف لاجسٹکس اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نومبر 2020 میں پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی تھیں اور 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئی تھی۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ فوج میں 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
ترقی پانے والے ان 6 افراد کے ناموں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ جن میجر جنرلز نے ترقی پائی ہے ان میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل آصف غفور، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کو کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کور کمانڈر بہاولپور، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کمانڈر سدرن کمانڈ اور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایف سی تعینات کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کردیا گیا، اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوالوشن، لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات ملٹری سیکریٹری اور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاک فوج میں وقتاً فوقتاً افسران کی تقرریاں اور تبادلے ہوتے رہتے ہیں، گزشتہ سال جون میں نگار جوہر کو پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔
اس سے قبل مارچ میں پاک فوج کے میڈیکل کور کے 11 افسران سمیت 36 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔مارچ 2020 میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں میڈیکل کور کے 11 افسران سمیت 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
’عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے‘، سیکیورٹی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس
?️ 1 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے
فروری
ہماری وجہ سے اب تک زلنسکی زندہ اور اقتدار میں ہے:امریکی پارلیمنٹ اسپیکر
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے یوکرینی صدر
مارچ
کورونا جانے والا نہیں،کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہوتا رہے گا؛عالمی ادارہ صحت
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان
جنوری
صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد حل عوامی مزاحمت ہے: حماس
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
فروری
ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کا روشن افق
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کے دارالحکومت میں قائداعظم یونیورسٹی کے پالیسی اور بین الاقوامی
جون
کیا سنیتا مارشل اسلام لانے والی ہیں؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی
جون
آئینی ترامیم کا معاملہ اب ’ایس سی او سمٹ‘ کے بعد دیکھا جائے گا، جے یو آئی (ف) کا دعویٰ
?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمیت علمائے اسلام (ف) نے دعویٰ کیا ہے
اکتوبر
اقوام متحدہ کے سربراہ کا بشار اسد کو والہانہ سلام
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شامی عوام کے مفاد کے
مارچ