?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت ہمارا وعدہ تھا، میثاق جمہوریت کے نامکمل وعدوں کی تکمیل یقینی بنا رہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں دوسرے نکات بھی تھے جن پر آج تک عملدرآمد نہیں کرسکے، اگر ہم نے بیرونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے تو میثاق جمہوریت کی باقی شقوں پر بھی عمل کرنا ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے سیاسی، نظریاتی اختلافات ہو سکتے ہیں، ملکی سلامتی کے حوالے سے ہم سب کو ایک ہونا چاہئے، ایک بار پھر دہشت گرد اپنا سر اٹھا رہے ہیں، اسلام آباد سے لے کر خیبرپختونخوا تک دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے قربانیاں دے کر دہشت گردوں کو پہلے بھی شکست دلوائی ایک بار پھر شکست دلوائیں گے، دہشت گردی اور ملک دشمنوں کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا، قوم فتنہ الخوارج کے خلاف متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے 26 ویں آئینی ترمیم ہوئی، کوشش کی کہ متفقہ طور پر آئین سازی ہو، ہم نے دن رات محنت کی اور آئینی بینچز بنے، دن رات محنت کر کے 26 ویں ترمیم پاس ہوئی، اٹھارہویں ترمیم پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے دستخط ہیں، کسی کا باپ بھی چاہے تو 18 ویں ترمیم کو ختم نہیں کر سکتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، فیلڈ مارشل کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، ہم اس عہدے کو آئینی کور دینے جا رہے ہیں، پاکستان جنگ کے حالات سے گزر رہا ہے، ہم فیلڈ مارشل کےعہدے کو آئینی تحفظ دے رہے ہیں، مناسب ہوتا اپوزیشن جماعتیں بھی ساتھ دیتیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اپوزیشن کا کام صرف لیڈر کے لیے رونا دھونا نہیں ہوتا، اپوزیشن کا بھی قانون سازی میں کردار ہوتا ہے، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں بیٹھنا چاہیے تھا اور اپنی رائے دیتے، اگر 27 ویں ترمیم میں اپوزیشن کی رائےآجاتی تو بہتر ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے27 ویں ترمیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، ہم نے فیصلہ کیا آئینی عدالت قائم کر کے رہیں گے، اپوزیشن کو ماننا پڑے گا آئینی عدالت ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالتوں نے بھٹو کا عدالتی قتل کیا تھا، اس وقت بنچ میں برابری کی نمائندگی نہیں تھی، عدالتی قتل کی وجہ سے وفاق کی بنیادیں ہل گئی تھیں، عدالتی قتل کے اثرات آج تک بھگت رہے ہیں، آج وہ غلطی ہم درست کرنے جا رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے آئینی عدالت کو تاریخی کامیابی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری کے دور میں سوموٹو اختیارات کو بھگتا، کبھی ٹماٹر اور کبھی آلو کی قیمت پر سوموٹو لیا جاتا تھا، سوموٹو لے کر وزیراعظم، وزرا کی توہین کی جاتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ سوموٹو اختیار کو استعمال کر کے ڈیم فنڈ اکٹھے کئے گئے، اس آئینی ترمیم کے بعد کوئی سوموٹو، سوموٹو نہیں ہوگا، اس ترمیم کے بعد اب کوئی جج ازخود نوٹس نہیں لےگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کی طرف بڑھنا ہوگا، سیاسی پولرائزیشن کو کم کرنے کے لیے دروازے کھولنے ہوں گے، شہباز شریف محنت کر رہا ہے اور ڈلیور بھی کر رہا ہے، جب تک سیاست دان ایک دوسرے کو عزت نہیں دیں گے تب تک ملک جیسے چلنا چاہئے ویسے نہیں چلے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطہ شروع اور تسلسل ہونا چاہئے تاکہ ہم اس ڈیڈ لاک سے نکل سکیں، انہوں نے تجویز دی کہ اپوزیشن احتجاج کرے لیکن سیاسی میدان نہ چھوڑے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے این ایف سی میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی تجویز مسترد کی، حکومت کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہوں، صوبوں کی جانب سے سیلزٹیکس کی وصولی وفاق سے بہتر ہے، ہم یہ سوال کریں گے صوبے وفاق سے کیا لے سکتے ہیں؟ کسی صوبے کو سزا نہ دی جائے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاق سے کہتا ہوں کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے دشمنوں کو طاقت ملے، 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو حقوق دیئے گئے، صوبوں کو اختیار ملا تو ایف بی آر سے زیادہ ٹیکس جمع کریں گے، ایف بی آر کی ناکامی کو صوبوں پر نہ ڈالا جائے، ہم سب چاہتے ہیں ملک معاشی مشکلات سے نکلے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جب تک چیئرمین ہوں صوبوں کو ملا آئینی تحفظ قائم رہے گا، اٹھارہویں ترمیم میں دستخط کر کے علیحدگی پسند سیاست کرنے والوں کی سیاست کو دفن کیا، صوبوں کا اختیار کم کرنے سے علیحدگی پسند قوتوں کو تقویت ملے گی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی خاندان: قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ ایک معاہدے تک پہنچنا ہے
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے مغربی ایشیا کے امور
جون
عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، سولر پینلز کی اسکیم لائیں گے، نواز شریف
?️ 15 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز
نومبر
1947 سے لیکر کر آج تک کسی منتخب وزیر اعظم نے اپنی 5 سالہ مدت پوری نہیں کی
?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) 1947 میں ملک کے معرض وجود میں آنے کے
اپریل
کیا مغرب بتدریج طالبان حکومت کے ساتھ اتحاد کر رہا ہے؟
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک روایتی طور پر طالبان کے
مارچ
ترکی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس طالبان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی
?️ 21 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغان امن عمل سے متعلق استنبول میں ہونے والےآئندہ
اپریل
اردن غزہ میں کوئی فوج نہیں بھیجے گا، صرف تربیت و تعاون فراہم کرے گا
?️ 28 اکتوبر 2025 اردن غزہ میں کوئی فوج نہیں بھیجے گا، صرف تربیت و تعاون
اکتوبر
حماس کا فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر ملائیشیا کے خلاف کاروائی پر اظہار افسوس
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:حماس نے کوالالمپور حکام کی جانب سے صیہونی کھلاڑیوں کو ویزے
دسمبر
اسرائیل نے غزہ کے لوگوں پر 100,000 ٹن دھماکہ خیز مواد گرایا
?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے خلاف غاصب حکومت کی نسل کشی کی جنگ
اگست