?️
کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس بار پیپلزپارٹی لوگوں کونہیں اٹھا سکےگی، اب سندھ میں پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت نہیں بنےگی۔
انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی ہے، وہ وفاق میں تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں تو ہم بلدیہ میں کیوں نہیں ؟
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک خاندان اور 40 وڈیروں کی جماعت ہے، اس کے علاوہ پیپلزپارٹی اپنا کوئی وجود نہیں رکھتی، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو سے اختلافات اپنی جگہ لیکن وہ والی پیپلزپارٹی اب نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو اچھے طریقے سے دیکھ رہے ہیں، اس حوالے سے رابطے بھی کریں گے، ان شا اللہ مناسب موقع پر تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ میں صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کے یہاں سے تبادلے کا خیرمقدم کرتا ہوں کیونکہ ہم نے بار بار نشاندہی کی تھی کہ انہوں نے بہت غلط طریقے سے پیپلزپارٹی کو سپورٹ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی ہے، وہ وفاق میں تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں تو ہم بلدیہ میں کیوں نہیں ؟
ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ نئے صوبائی الیکشن کمشنر شفاف اور منصفانہ طریقے سے امور سرانجام دیں، الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ ہے، اپنی ذمہ داری نبھائے۔


مشہور خبریں۔
ہم آج بھی تقریبا 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فارن افیئرز میں
اکتوبر
ہیرس کے اندر امریکہ کا صدر بننے کے قابل نہیں ہے: صیہونی وزیر
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: ایک صیہونی وزیر نے امریکہ کے نائب صدر اور 2024
جولائی
کلنٹن نے ٹرمپ کا موازنہ ہٹلر سے کیا
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:باراک اوباما کے دورِ صدارت میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری
نومبر
گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے:حماد اظہر
?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نےگیس بحران سے
نومبر
الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
دسمبر
پاکستانی وزیر اطلاعات کی میڈیا کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید
?️ 6 نومبر 2025پاکستانی وزیر اطلاعات کی میڈیا کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون
نومبر
رئیل می کا سی 67 پاکستان میں متعارف
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نے مڈ رینج کا
جنوری
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان
اکتوبر