?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کی جانب سے دی جانے والی مہنگائی مارچ کی تاریخ پر اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ساڑھے تین سال بعد تاریخ دینے کا فیصلہ کیا ہے وہ بھی غلط، 4 ماہ میں تو عمران خان مہنگائی کو قابو کر لیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس میں وفاقی وزیرداخلہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل اپوزیشن جماعتوں سے ایک بار پھر لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا 23 مارچ سے چھ، سات دن پہلے راستے بند ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے اگر اپوزیشن کو اسلام آباد پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہوا تو پھر اپوزیشن اعتراض نہ کرے کہ راستوں کو جان بوجھ کر بند کیا گیا۔
اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جب اسلام آباد آئے تھے وہ وقت اپوزیشن کے احتجاج کا تھا، اب تو نئے الیکشن کا دور آگیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلی اپوزیشن ہے جو چار ماہ پہلے قومی دن پر احتجاج کا اعلان کر رہی ہے، اپوزیشن لانگ مارچ کے احتجاج کی تاریخ بدلے ، 23 مارچ کی تاریخ پر اعتراض ہے، اس دن فوجی پریڈ ہوتی ہے اور یہ پاک فوج کا عالمی سطح پر منایا جانے والا دن ہے، لانگ مارچ 15 روز پہلے یا 7 روز بعد کرلیں کیوں کہ یومِ پاکستان کی پریڈ کے لیے ہمارا سارا جنگی سامان جی ٹی روڈ سے اسلام آباد پہنچتا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بیشتر کور ہیڈ کوارٹرز بھی جی ٹی روڈ پر ہیں، اسی لیے 6، 7 روز پہلے اسلام آباد کے بعض راستے بند کردیے جاتے ہیں، اپوزیشن اپنے طریقے پر غور کرے، پھر اعتراض نہ کرے کہ ہمارے راستے بند کردیے گئے، میں 3 ماہ بعد اس پر بات کروں گا کہ اس کا کیا حل نکالا جائے لیکن اپوزیشن کو غور و فکر کی دعوت دیتا ہوں کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے، اپوزیشن نے ساڑھے 3 سال بعد تاریخ دینے کا فیصلہ کیا اور وہ بھی غلط کیا، مولانا اس تاریخ پر ازسرنو غور کریں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جب اسلام آباد آئے تھے وہ وقت اپوزیشن کے احتجاج کا تھا ، اب تو نئے الیکشن کا دور آگیا ہے، مولانافضل الرحمان جن کے پیچھے ہیں ان کے مقاصد اور ہیں، پہلی جماعتیں ہیں جو 4 ماہ کا وقت دے کر کمپنی کی مشہوری کر رہی ہیں، نگران حکومت نہیں آرہی، عمران خان مدت پوری کریں گے، عمران خان تین چار ماہ میں مہنگائی ختم کریں گے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے رواں سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھا دی
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال
اپریل
متحدہ عرب امارات یمن میں اپنے سیاسی عزائم کو دولت اور عزائم کے لیے وقف کر رہا ہے
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یمن میں سیاسی اور دولت کا تنازعہ
ستمبر
الوداع افغانستان، ہم جارہے ہیں لیکن جاتے جاتے بھی دہشت گردی پھیلا کر جائیں گے
?️ 2 جون 2021(سچ خبریں) امریکا نے اگرچہ شدید ذلت و خواری، بے بسی اور
جون
تل ابیب خواتین فوجیوں کو جنگ کی اگلی صفوں پر کیوں بھیج رہا ہے؟
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک ماخذ کے حوالے
جون
قطر کا ایران اور امریکہ کے سلسلہ میں اظہار خیال
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے کو دوبارہ
مارچ
شام پر حملہ کرنے کی صہیونی ہالی ووڈ کی داستان
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے شام کے تنازعات کی افواج کے حوالے
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں مسجد کی توہین
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کے وزیر اوقاف اور مذہبی امور نے مغربی کنارے
دسمبر
سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں نصب کریں، پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط جاری کردئیے گئے
?️ 4 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و
جون