?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشوکت ترین نے کہا کہ امریکہ سمیت دیگر ملکوں میں بھی مہنگائی پر لے دے ہو رہی ہے کیوں کہ تیل کی قیمت میں47 ڈالراضافہ ہوا ، جس کی وجہ سے ساری درآمدی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں لیکن اس کے باوجود دنیامیں جتنی قیمتیں بڑھی ہیں ہمارے ہاں اتنی نہیں بڑھیں ۔
شوکت ترین نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو معاشی مشکلات کا سامنا تھا کیوں کہ ہمارے پاس ڈالر نہیں تھے تو اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا لیکن کورونا کی وجہ سے ہماری معیشت منفی میں چلی گئی تاہم کوویڈ کو جس طرح وزیراعظم نے ہینڈل کیا اس کی پوری دنیا نے تعریف کی ، عمران خان کوعام آدمی کے مسائل کا احساس ہے ، اس وقت ہماری ترجیح کم آمدنی والوں کے مسائل حل کرنا ہے ، لوگوں کی قوت خرید آہستہ آہستہ بڑھے گی ، کامیاب پاکستان پروگرام سے ملک کی قسمت بدل جائے گی ، 40 لاکھ گھرانوں کو اپنے پیروں پر کھڑے کررہے ہیں ، معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے کی توقع ہے ، ہمیں ہر سال 15 سے 20 فیصد نوکریوں کی ضرورت ہے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ انکم ٹیکس میں 32 فیصداضافہ ہوا ، ٹیکس دہندگان میں اضافہ ہمارا ہدف ہے ، کوشش ہے آئی ٹی کی برآمدات آئندہ سال 75 فیصد تک ترقی کرے ، ایسے گروتھ کرتے رہے تو 5 سال میں 20 فیصد پرچلے جائیں گے ، ہمیں کم از کم 20 سے 30 سال کے لیے ترقی چاہیے لیکن بچت نہ ہونے کی وجہ سے پائیدار ترقی نہیں کرپاتے ، پائیدار ترقی نہ ہونے کی ایک اور وجہ درآمدات اور برآمدات میں فرق ہے ، حکومت نے زراعت پر توجہ دی ، اس لیے زراعت پر اس بار بہت پیسے لگا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عالمی سطح پر صیہونیوں کے خلاف نفرت میں اضافے کے بعد سیاحوں کا مقصد بدلہ
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار "گلوبس” نے اعتراف کیا کہ یونان اب صیہونی
اگست
نتن یاہو کی بیٹے کے لیے اعلیٰ عہدے کے لیے خفیہ کوششیں بنیں رسوائی کا سبب
?️ 2 نومبر 2025نتن یاہو کی بیٹے کے لیے اعلیٰ عہدے کے لیے خفیہ کوششیں
نومبر
پی ٹی آئی ون مین پارٹی بن گئی ، جس کے پاس کوئی اُمیدوار نہیں ہے۔
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ون
اکتوبر
کیا نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کاغذات
مارچ
ٹرمپ کے جوہری دعوے کی تصدیق ممکن نہیں
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے زیرآب جوہری
اگست
لکی مروت، دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مین سمیت شہید
?️ 6 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس
اپریل
سعودی عرب خون کی ندیاں؛ایک دن میں81 افراد کے سر قلم
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے اس ملک کی تاریخ میں پہلی
مارچ
غزہ میں مزاحمتی کاروائیوں کا اثر
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں، خصوصاً کتائب القسام کی جانب سے غزہ
اپریل