?️
اسلام آباد (سچ خبریں) غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعہ امریکی ساختہ موڈرنا کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والوں اور دائمی امراض کا شکار شہریوں کو لگائی جائے گی، کوویکس نے پاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ساختہ کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 30 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچی ، کوویکس نےپاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والوں اور دائمی امراض کا شکار شہریوں کو لگائی جائے گی، موڈرناپاکستان کوکوویکس سے ملنے والی پانچویں ویکسین کھیپ ہے۔کوویکس نے پاکستان کوگذشتہ ویکسین کھیپ 17 جولائی کو فراہم کی تھی ، گزشتہ کھیپ آسٹرازنیکا کی 1.24 ملین ڈوز پر مشتمل تھی ، اب تک کوویکس سے پاکستان کو 50 لاکھ 80620 ویکسین ڈوز مل چکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کوملی تھی، کوویکس پاکستان کو 24 لاکھ 80 ہزار آسٹرازنیکا ڈوز ، 25 لاکھ موڈرنا،1 لاکھ 620 فائزر ڈوز فراہم کر چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کورونا سےمتعلق عالمی اتحاد کوویکس کارکن ملک ہے، کوویکس پاکستان کی20 فیصد آبادی کومفت ویکسین فراہم کرے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکا نے ایران پر غیرقانونی پابندیاں عائد کرکے خطے میں ناامنی پیدا کی ہے: چین
?️ 4 اپریل 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے امریکا کی جانب سے ایران پر یکطرفہ
اپریل
ترکی میں اردوغان کے سب سے بڑے مخالف جماعت کے خلاف غیر معمولی اقدام
?️ 5 ستمبر 2025 ترکی میں اردوغان کے سب سے بڑے مخالف جماعت کے خلاف
ستمبر
الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کرنا ہو گا، سپریم کورٹ کے ججوں کی دوسری وضاحت
?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کا
اکتوبر
بائیڈن عربوں کو صیہونی جال میں پھسانے میں ناکام
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے موجودہ امریکی صدر پر الزام عائد
ستمبر
بحالی صہیونی مراکز میں 9400 زخمی
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر کو
جولائی
اسرائیل کی حماس کے ساتھ جنگ میں کوئی پیش رفت نہیں
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:ایک سینئر امریکی اہلکار نے این بی سی نیوز کو بتایا
فروری
نیتن یاھو کے ہاتھ میں بھی آخر کار موبائل
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم جو موبائل فون رکھنے پر یقین نہیں
جون
وینزویلا کے صدر کا دورہ سعودی عرب
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اپنی کابینہ کے وزراء پر مشتمل
جون