مون سون بارشوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری

?️

لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق مون سون سسٹم ملک بھر میں بارشیں برسانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کئی شہروں میں تو طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جبکہ اہم ترین دریا میں سیلاب آنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مون سون کی طوفانی بارشوں کی وجہ سے دريائے چناب میں سيلاب کا خطرہ پيدا ہوگيا ہے۔ سیلاب کا خطرہ پیدا ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ريڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے فلڈ ريليف کيمپ قائم لگاديے۔ دریائے چناب کے آس پاس کے علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

دوسری جانب جنوبی وزيرستان ميں طوفانی مون سون بارشوں کے بعد ندی نالوں ميں طغيانی آگئی اور گومل زام ڈيم نہر وارن کے مقام پر ٹوٹ گئی جس کے بعد سیلابی ریلے نے درجنوں مکانات تباہ کر دیے۔

وزیرستان کے علاوہ خیبرپختونخواہ کے دیگر علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات رونما ہوئے اور کئی افراد ان حادثات کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں بھی مون سون سسٹم جم کر برس رہا ہے۔ ماہرین موسمیات آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر چکے، ایسے میں این ڈی ایم اے نے تمام صوبوں کے متعلقہ حکام کو مسلسل الرٹ رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کئی روز تک پاکستان میں موجود رہے گا اور بادل خوب برسیں گے۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ اگلے کئی ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی صیہونی جارحیت پر وارننگ

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خطے میں اسرائیلی جارحیت

اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایسی تقریر جسے سننے والا کوئی نہ تھا

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں

صیہونی حکومت دبئی شیوخ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں!

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سیکورٹی سروسز اور دبئی کے شیخ ڈوم کے

عراق کے صوبہ دیالہ میں داعش کے خلاف الحشد الشعبی کا وسیع فوجی آپریشن

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالہ میں الحشد الشعبی فورسز کے آپریشنز کمانڈ

حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج 2024ء کے لیے

آئی ایم ایف کی جانب سے ’اہداف کی تبدیلی‘ پر حکام ناخوش

?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے انتہائی

اسرائیلی حکومت کا غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر حملہ

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے

ہمارے نمبرز پورے ہوں گے تو تحریکِ عدم اعتماد لے آئیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا

?️ 3 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے