مولانا فضل الرحمٰن سے افغان سفیر کی ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں افغانستان کے عبوری سفیر سردار احمد جان شکیب نے گزشتہ روز سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی جس میں دہشتگردی سے دوچار خطے میں قیامِ امن کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار احمد جان شکیب مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر پہنچے اور مولانا فضل کو عبوری افغان حکومت کا ’خصوصی پیغام‘ دیا۔

ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا کہ افغان سفیر اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات میں پاک-افغان تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔

یاد رہے کہ حالیہ چند روز کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافے کے باعث پاک-افغان تعلقات تناؤ کا شکار ہیں، ان حملوں کا الزام حکومت کی جانب سے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر عائد کیا جاتا ہے۔

پاکستان نے افغانستان میں چھپے عسکریت پسندوں کے خلاف فوری کارروائی اور ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان حکومت کی جانب سے افغان سفیر کے ذریعے بھیجا گیا خط ان کی سرزمین پر سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کو روکنے کی کوششوں سے متعلق تھا۔

افغان حکام نے ملک کو لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں پر قابو پانے کی ان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے طالبان حکومت سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر قابو پانے کے لیے کہا، انہوں نے خاص طور پر ڈیرہ اسمعٰیل خان کے علاقے میں ہونے والے حالیہ حملے کا ذکر کیا جوکہ سربراہ جے یو آئی (ف) کا آبائی شہر اور انتخابی حلقہ بھی ہے۔

جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ مولانا صلاح الدین ایوبی بھی موجود تھے، دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات پر زور دیا کیونکہ یہ خطے میں امن کی ضمانت دے گا۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس

?️ 23 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر

حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ وائٹ ہاؤس کی زبانی

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ایران فلسطینی مزاحمتی

خلا کی دنیا میں  چین نے ناقابلِ یقین کامیابی حاصل کرلی

?️ 31 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں)خلا کی دنیا میں چین نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کر

پی ٹی آئی کے ساتھ ایجنسیز کے سلوک اور ملکی حالات کے بارے میں عمر ایوب کا بیان

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا

چینی کے بحران میں شامل مزید چار ملزم گرفتار

?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی

صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ بینک میں لوٹ مار

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے صیہونی حکومت کے فوجی عناصر کے

تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں، حریت کانفرنس

?️ 13 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے