مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخواہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کاحصہ نہ بننے کی یقین دہانی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا ہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کاحصہ نہ بننے کی یقین دہانی کروادی، مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو کہاہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخواہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی،پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ حکومت کے معاملات میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں صوبائی  حکومت گرانے یا بچانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ وفاق یا صوبائی حکومت میں آنے میں بھی ہماری کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی۔

صوبے میں کرپشن،امن وامان کی غیر تسلی بخش صورتحال اور بد انتظامی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت خود طے کرے کہ کیا ان حالات میں خیبر پختونخوا ہ حکومت چلنی چاہیے؟۔پی ٹی آئی وفد سے گفتگو کے دوران مولانافضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی جماعت خیبرپختونخواہ میں صوبائی حکومت کو گرانے کی اپوزیشن کی کسی کوشش کاحصہ نہیں بنیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کی افواہیں سامنے آنے کے بعدپی ٹی آئی نے مولانافضل الرحمان کو منانے کی کوششیں شرو ع کر دیں تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا ہ حکومت بچانے کیلئے متحرک ہو گئی  تھی۔پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات کی تھی جس میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا ہ حکومت گرانے کی افواہوں کے پیش نظر پی ٹی آئی قیادت نے صوبائی حکومت کا ساتھ دینے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کی کوششیں شروع کیں تھیں۔پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران ان سے خیبرپختونخواہ حکومت نہ گرانے کی درخواست کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ صوبائی حکومت گرانے کے عمل میں شامل نہ ہوں۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت گرانے کی ایک منظم سازش کی جارہی تھی۔ میرے پاس اختیار تھا میں کسی وقت بھی اسمبلی کو تحلیل کر سکتا تھا۔خیبر پختونخوا ہ حکومت کو ختم کرنے کیلئے پوری کوشش کی جارہی تھیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہناتھاکہ وفاق آئینی حق کے نام پر فنانشل ایمرجنسی نافذ کر کے خیبر پختونخوا کی حکومت کو ختم کرنا چاہتا تھا۔ہمارے لیڈر کو جیل میں ناحق رکھا گیا ہے۔ 9 مئی کے بعد جو رویہ ہمارے ساتھ رکھا گیا اور پھر ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیاتھا۔ خیبر پختونخوا ہ کے عوام نے اپنے مینڈیٹ کو بچایا۔میں تمام اداروں کو کھلا پیغام دے رہا ہوں مجھے حکومت کی ذمہ داری دی گئی تھی۔میرے پاس اختیار ہے میں کسی وقت بھی اسمبلی کو معطل کر سکتا تھا۔

مشہور خبریں۔

غزہ تباہی کے دہانے پر؛ 16,500 مریض انخلاء کے منتظر، اسرائیل نے طبی آلات کے داخلے پر پابندی لگا دی!

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ اور غزہ میں طبی ذرائع نے پٹی میں

فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت خطرے میں!

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:  فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی یوسف المبوح نے

چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے حوالے سے جدید تحقیق

?️ 28 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں)خلائی تحقیقاتی ماہرین نے چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے

سرکاری زمینوں کی نیلامی اور بندر بانٹ کی جا رہی ہے۔

?️ 30 جون 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو

نبیہ بری: اسرائیل کے جنگ بندی کی پاسداری کے بغیر میکنزم کمیٹی کے اجلاسوں کا جاری رہنا ممکن نہیں

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات کی طرف اشارہ

سعودی عرب آرامکو کے پچاس ارب ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر مجبور

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

نئی دہلی ایئرپورٹ پر جرمن وزیر خارجہ کے لیے شرمناک صورتحال

?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر جرمن وزیر

ہمیں فوجی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے: زیلنسکی

?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اعتراف کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے