مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو مستردکردیا‘ حکومت مکمل طور پرعدلیہ کو اپنے پنجے میں رکھنا چاہتی ہے.سربراہ جے یوآئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے نہ دستور میں بہتری آئے گی نہ عوامی مفاد کا تقاضا پورا کرے گی حکومت مکمل طور پر عدلیہ کو اپنے پنجے میں رکھنا چاہتی ہے اس لیے ہم مکمل طور پر 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں‘جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ 26ویں ترمیم ہمارے ساتھ عہدو پیمان تھا جبکہ 27 ویں میں ہمیں نظر انداز کیا، کیوں نمبر پورے کرنے کے لیے پارلیمنٹ اور جمہوری کے اقدار کے خلاف جبر سے لوگوں کو توڑا گیا اور جعلسازی سے تعداد پوری کی گئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سال قبل 26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لائی گئی، عدلیہ سے متعلق 26ویں ترمیم ابھی بھی عدالت میں ہے اور نئی ترمیم لائی گئی، جے یو آئی آئینی عدالت کے حق میں تھی، اپوزیشن اور ہر مکتب فکر کو اعتماد میں لے کر آئین بنایا گیا تھا.
انہوں نے کہاکہ پی پی پی نے بھی جمہوریت کی نفی میں اپنا کردار ادا کیا، پیپلز پارٹی نے اپنی روایات کو برقرار نہیں رکھا، ہم آئین کے تحفظ کا حلف اٹھا چکے ہیں، 27ویں ترمیم کے بعد حکومت کی عوامی مقبولیت میں بہت کمی آئی جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں ایسی پیچیدگیاں ہیں عدالت بھی انہیں سمجھ نہیں پا رہی، ترمیم پاس کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ سب کو ترجیح دیں اور اعتماد میں لیں، 27ویں ترمیم میں ایک تاحیات استثنیٰ دیا گیا.
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جس آصف زرداری کو سالوں جیل میں رکھا گیا اب ان پر تاحیات کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکے گا، پارلیمنٹ میں ہمارے ارکان نے اس ترمیم کی مخالفت کی، مرکزی شوریٰ نے ارکان کے فیصلے کی توثیق کی انہوں نے کہا کہ ایک ماہ ایک ہفتہ تک جے یو آئی کے ساتھ حکومت نے مذاکرات کیے، تحریک انصاف آن بورڈ لی گئی اور ہم آئینی ترمیم پر ہر پیشرفت سے آگاہ بھی کرتے رہے، 26ویں ترمیم میں پی ٹی آئی کی تجاویز بھی لیں اور حکومت سے بھی منواتے رہے انہوں نے کہاکہ 26ویں ترمیم باہمی مشاورت سے آگے بڑھی اور کہا جاسکتا ہے متفقہ منظور ہوئی، ہم مسلسل کہتے کرتے رہے ایسی کوئی ترمیم منظور نہ ہو جس سے متفقہ ٹائٹل مجروح ہو، 27ویں ترمیم میں ان کا فرض تھا کہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیتے.

مشہور خبریں۔

منظم شیطانی مافیا(8) عراق میں ریاض کی خارجہ پالیسی کی تبدیلی

?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ دو دہائیوں کے مختلف ادوار میں اپنے شمالی پڑوسی کی

معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم

?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی

زرمبادلہ میں اضافۃ، دس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے۔ وزیراعظم

?️ 31 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ

شرم الشیخ اجلاس میں پشینیان کے ساتھ ٹرمپ کا توہین آمیز سلوک

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: شرم الشیخ میں مذاکرات کے لیے آرمینیائی وزیر اعظم کی

بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی پولیس کے جرائم کے بارے میں اہم انکشاف کردیا

?️ 26 جون 2021رام اللہ (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی پولیس کے جرائم کے

پیوٹن نے یوکرائن پر حملہ کرکے عالمی جنگ کو روکا: روسی ڈوما اسپیکر

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:روسی ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو ویلوڈن نے کہا کہ پیوٹن نے

الکاظمی کے دورہ تہران کے اہم موضوعات کیا تھے؟

?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:عراق کے سابق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے میڈیا آفس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے