موسمی تبدیلی کے باعث پاکستان خطرے میں ہے، بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان خطرے میں ہے۔میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی معاشی معاہدے کو میں نے ماہرین کے ساتھ مل کر خود تیار کیا ہے، ہمیں لگتا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان واقعی خطرے میں ہے، اس مسئلے کے بارے میں پاکستانیوں کو سمجھانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد ہمیں اس مسئلے کی سنگینی کی سمجھ آئی، جو گلگت بلتستان سے ہیں انہیں یہ بات معلوم ہوگی کہ کرہ ارض پر کہیں بھی برف کا سب سے بڑا ذخیرہ پاکستان کے ہمالیہ کے علاقے میں ہے، جب یہ برف پگھلے گی تو اس کا نقصان لوگوں کو ہوگا، ہمیں پوری دنیاکے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ سوچا اور سمجھا کہ جو روایتی طریقے کار ہیں اس ملک میں اشرافیہ کو نوازنے کے وہ ناکام ہوگئے ہیں، ہمیں اب براہ راست غریب کی مدد کرنی ہوگی۔

سابق وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہم اشرافیہ کی سبسڈی ختم کریں گے، پسماندہ طبقات کو ریلیف دینے کے لیے رقم فراہم کریں گے، حکومت ملی تو وفاق کی 17 وزارتیں بھی ختم کردیں گے۔

مزید کہا کہ ہم جن مشکل معاشی حالات سے گزر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، ہمیں ترقیاتی کاموں پر رقم خرچ کرنی پڑے گی، ہمارا یہ ارادہ ہے کہ ہم پاکستان کے ترقیاتی ڈھانچے کی تعمیر نو کریں اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا تمام ترقیاتی کام اس لحاظ سے کریں کہ ہم موسمی تبدیلیوں کو برداشت کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے 18 مہینے حکومت میں گزارے ہیں، میں جانتا ہوں اسلام آباد کی بیوروکریسی کی ذہنیت کیا ہے وہ یہ ہے کہ نا وہ خود کچھ کرنا چاہتے ہیں اور نا کسی کو کچھ کرنے دینا چاہتے ہیں، اور کچھ ایسی طاقتور لابیز ہیں جو معاشرے اور حکومت پر اثر انداز ہوتے ہیں اور کوئی بھی حکومت یہ فیصلہ کرے کہ ہم ان کی وزارتیں ختم کردیں گے تو ایک طاقتور رد عمل آئے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ میری نئی سوچ ہے میں اسی کو بتانا چاہتا ہوں، یہ میرا کیس ہے آپ کے سامنے کہ مسائل بہت ہیں لیکن بڑے مسئلوں کے لیے سادہ حل نکالے جاسکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں:مونس الہیٰ

?️ 7 اپریل 2022لاہور ( سچ خبریں ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور

اپوزیشن نے چیلنج کرنے سے قوانین کو پڑھا بھی نہیں

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ

اسلامی مقدسات کے خلاف سازشوں سے نمٹنے کے لیے حجاز پارلیمنٹ کا قیام

?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:درجنوں سعودی کارکنوں نے لندن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے

’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز پینل کا انتخاب دوستی کی بنیاد پر کیا گیا، سنیگتا

?️ 29 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف ہدایت کارہ و اداکارہ سنیگتا نے ’پاکستان آئیڈل‘

وزیر خارجہ نے ایران کے نو منتخب صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا

?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے نو

اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیر افضل مروت

?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت

یمنی عوام کے خلاف امریکی اقدامات کے اثرات؛ یمنی سیاسی کارکن کی زبانی

?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: یمن کے ایک سیاسی کارکن نے اقتصادی میدانوں میں اس

سینٹورس مال آتشزدگی کا مقدمہ درج، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال سینٹورس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے