?️
سچ خبریں: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اتحادیوں کو قابو میں نہیں رکھ پا رہی، مجھے نہیں لگتا کہ یہ حکومت زیادہ عرصہ چل سکے گی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسد قیصر کی آزادی مارچ کے چار مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان ایران اور چین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے امریکہ کے دباؤ میں ہے؟
سیشن جج اعظم خان نے اسد قیصر کے تھانہ گولڑہ میں درج دو مقدمات، تھانہ کوہسار اور تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج ایک ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اسد قیصر اپنے وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ اور قمر عنایت کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا۔ عدالت نے چاروں مقدمات میں اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ظلم کیا ہے، ٹیکس لگا کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کو سنبھال نہیں پا رہی اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ حکومت زیادہ عرصہ چل سکے گی۔ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈرامہ چل رہا ہے، اور ہم سے بجٹ پر کوئی مشورہ نہیں لیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی متعدد رہنماؤں کا مغربی ممالک کو پیغام
اسد قیصر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ایم این ایز بجٹ پر بولنا نہیں چاہتے، یہ پارلیمنٹ ناجائز ہے، عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا اور انہوں نے چوری کیا۔


مشہور خبریں۔
چین کا ایران کی موجودگی میں خلیج فارس کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ چین ایران کی
مارچ
لندن میں فلسطین کی حمایت پر 400 افراد گرفتار
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانیہ، جو کہ اظہار رائے کی آزادی کا دعویٰ کرتا
ستمبر
امریکی وزیر دفاع کا دورہ یوکرین
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے تنازعات کو دیکھتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن
نومبر
یوکرین کی امداد کرنے کے لیے امریکی شرطیں
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے یوکرین کو فوجی مدد جاری رکھنے کے
جون
واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں جو میسجنگ پلیٹ فارم کے استعمال کو بدل دے گی
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
دسمبر
عراقی سیاسی کونسل کا مطالبہ،پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس جلد از جلد بلایا جائے
?️ 15 دسمبر 2025 عراقی سیاسی کونسل کا مطالبہ، پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس جلد از
دسمبر
ترک صدر کا ایک بار پھر اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے صہیونی حکومت کی غزہ میں نسل
اکتوبر
پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ چین
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین
اگست