?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں پاناما سکینڈل آیا، موجودہ حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں، پہلے90 دن میں ہی کرپشن ختم کرنے کا وعدہ پورا کردیا تھا، کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہوگی۔ عوام کو صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت بارے آگاہ کیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ترجمانوں کو اپوزیشن کے لانگ مارچ اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ، صحت کارڈ اور صدر ن لیگ شہبازشریف کیخلاف کیسز پر گائیڈ لائنز دی گئیں۔
وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹرانسپرنسی رپورٹ سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں، رپورٹ میں قانون کی حکمرانی سے متعلق چیزوں کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے90 دن میں ہی کرپشن ختم کرنے کا وعدہ پورا کردیا تھا، سابقہ دور حکومت میں پاناما جیسے بڑے مالی کرپشن کے اسکینڈل سامنے آئے جبکہ موجودہ حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کے کرپشن کیسز مزید اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت بارے آگاہ کیا جائے، عوام کو ترقی کرتی معیشت اور معاشی ترقی سے متعلق بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس سے بھی آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہوگی۔
مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سول قانون میں اصلاحات پراجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو3 سالہ دورحکومت میں نافذ کی گئی اصلاحات اور آئندہ کے لائحہ پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، شاہ محمود قریشی ، فواد چودھری دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے سول قانون میں اصلاحات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں تک فوری اورسستے انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انصاف کی فوری اور یقینی فراہمی کا براہ راست تعلق گورننس کی بہتری سے ہے، حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قانون کی بالادستی کیلئے اصلاحات لے کر آئی، موجودہ دورِ حکومت میں عدلیہ آزاد ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرانے قوانین میں اصلاحاتی تبدیلی کے حوالے سے کسی حکومت نے نہیں سوچا، 1908 کے بعد پہلی دفعہ حکومت سول قانون میں تبدیلی لیکر آرہی ہے۔
مشہور خبریں۔
میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو
ستمبر
شامی عوام کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ پسپائی پر مجبور
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الحسکہ کے نواح میں
اپریل
ایرانی عوام مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے لیے امریکی عزم کے خلاف ہیں: گیلپ سروے
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:گیلپ کی جانب سے کیے جانے والے تازہ ترین سروے پولز
اپریل
سعودی اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالر کے سودے
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں : فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا سعودی عرب کا دورہ
دسمبر
اقوام متحدہ میں حاج قاسم کی تصویر اٹھانے والے ہاتھ پر چارلی ہیبڈو برہم
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: اس کیریچر میں آیت اللہ رئیسی کی تصویر دکھائی
ستمبر
صیہونی حکومت کی بربریت کے خلاف امریکی قانون سازوں کا احتجاج
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے میں ترک نژاد امریکی شہری
ستمبر
کینسر کے علاج کے دوران جسم کی نسیں جل گئی تھیں، نادیہ جمیل
?️ 8 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ نادیہ جمیل نے پہلی بار موذی مرض
جون
پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد کی بجائے صفر کردیا ہے
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
نومبر