?️
خانیوال (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ بے نامی اکاؤنٹس سے شہباز شریف کو اربوں روپے منتقل کیے گئے، منی لانڈرنگ کے معاملے میں شہبازشریف براہ راست ملوث ہیں، شہبازشریف کے خلاف تمام ثبوت آ گئے ہیں، اب عدالتوں کا کام ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے، شہباز شریف حمزہ شہباز پیسے لے کر سرکاری عہدے بانٹتے رہے، شہباز شریف کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، یہ منی لانڈرنگ نا کرتے تو ملکی حالات ایسے نا ہوتے۔
وزیراعظم نے ترجمانوں کو شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے معاملے کو اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مُردوں کے ووٹ ڈالنے میں مسلم لیگ ن کو خاص مہارت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مُردہ شخص کے 2 دفعہ ووٹ ڈالے گئے اور 15، 15 ہزار تک فوت شدہ افراد کے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ مُردوں کے ووٹ ڈالنے میں مسلم لیگ ن کو خاص مہارت ہے۔ اسی لیے مسلم لیگ ن نے قبرستان پر کمیٹیاں بٹھائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح مُردوں میں ان کے ووٹ بڑھ رہے ہیں اس سے وہ کامیاب ہوں گے اور جب تک الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہیں آئے گی مُردوں کے ووٹ پڑتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ پر صیہونی حکومت کے بیک وقت فضائی اور زمینی حملے
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: جہاں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے بیک
اگست
بھارت الیکشن کے چکر میں ایسی حرکت نہ کر بیٹھے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے، خواجہ آصف
?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اپریل
براڈ شیٹ کمیشن نے لیادفتر شرعی عدالت اسلام آباد میں قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 3 فروری 2021براڈ شیٹ کمیشن نے اپنے دفتر شرعی عدالت کو اسلام آباد میں
فروری
جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی کوئی پالیسی نہیں، مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی
?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)
مئی
قندھار میں طالبان کا اجتماع؛ کیا اہم فیصلے ہونے والے ہیں؟
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: قندھار میں خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ طالبان حکومت
فروری
پہلا میری کرسمس میسج 100,000 یورو سے زیادہ میں فروخت ہوا
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میری کرسمس کے عنوان
دسمبر
صیہونی جیل سے بھاگنے والے مزید دو فلسطینی قیدی گرفتار
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:حال ہی میں صیہونی ہائی سکیورٹی جیل جلبوع سے فرار ہونے
ستمبر
2 کروڑ سے زائد کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد
جولائی