?️
لاہور: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد فرد جرم کی کارروائی ایک مرتبہ پھر مؤخر کردی گئی۔
اس مقدمے میں دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری پہلے ہی منظور کی جاچکی ہے۔
لاہور کی خصوصی عدالت نے دونوں کو آج فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا تھا تاہم وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز نے اپنے مؤکل کی جانب سے اسلام آباد میں سیلاب سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف ہونے کے باعث ایک روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی۔
وزیر اعظم کے وکیل پرویز اور حمزہ شہباز کے وکیل محمد اورنگزیب آج عدالت میں پیش ہوئے۔
وزیر اعظم اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرپشن کیس میں بریت کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کیں۔
امجد پرویز ملک نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اہم سرکاری مصروفیات کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لیے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے مدعا علیہان کو بے بنیاد کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ایسا تباہ کن سیلاب کبھی نہیں دیکھا، وزیر اعظم کی زیر قیادت تمام سرکاری محکمے اور اہلکار امدادی سرگرمیوں کی نگرانی میں مصروف ہیں۔
جج نے کہا کہ سماعت کے لیے 10 منٹ کا وقت نکالنا اتنا مشکل نہیں تھا۔
وکیل نے جواب دیا کہ ان کے مؤکل کا سماعت کے لیے لاہور آنا ضروری تھا۔
دوسری جانب حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے، وکلا نے استدلال کیا کہ کیس میں سزا کا کوئی امکان نہیں ہے اور انہیں بدعنوانی کے مقدمے سے بری کرنے کا مطالبہ کیا۔
شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ عدالتی احکامات کے تحت کمپنیوں کے اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے، عدالت سے استدعا کی کہ وہ غیر منجمد کرنے کے احکامات جاری کرے۔
سماعت میں موجود ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایجنسی کو اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے سندھ بھر میں سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا
?️ 25 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سرکاری زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن
نومبر
آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش کیا
?️ 22 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد
فروری
نواز شریف وطن واپس آئیں گے مگر اس کا پنجاب حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں،خواجہ آصف
?️ 9 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی
جنوری
امریکہ ہمارا ساتھ نہیں چھوڑے گا؛ تائیوان کی خوش فہمی
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں:تائیوان کے وزیرِ خارجہ لین چیا-لونگ نے کہا ہے کہ امریکی
اکتوبر
اگر ٹرمپ انتخابات میں کھڑے ہوئے ہیں تو میں ان کا مقابلہ کرؤں گا:بائیڈن
?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اگر میری صحت نے اجازت
دسمبر
نام نہاد احتسابی سن لیں ایک دن حساب ضرور ہوگا: خاقان عباسی
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا
فروری
وفاقی وزیر تعلیم کے بیان پر عاصم اظہر کا ردعمل
?️ 19 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے وفاقی
اپریل
نیب قانون اپنی ظالمانہ شکل میں بحال ہو گیا رانا ثنااللہ
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر
ستمبر