?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ کسٹمز نے 5 کروڑ روپے سے زائد منی لانڈرنگ کے مقدمات مؤثر طریقے سے نمٹانے کے لیے رولز جاری کردیے۔
کسٹمز کی جانب سے جاری کسٹمز جنرل آرڈر نمبر ون آف 2023 میں تفصیلات دی گئی ہیں کہ مقدمات کے اندراج کے لیے جرم کی نوعیت کیا ہوگی۔
رولز کے مطابق کراس بارڈر کرنسی موومنٹ (سی بی سی ایم) کے ڈائریکٹوریٹ کو مطلع کرنے کے لیے کرنسی ضبط کرنے سے متعلق تمام مقدمات، چیک، سونا اور قیمتی پتھر کے بارے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو آگاہی اور ریکارڈ کے لیے اطلاع دی جائے گی۔
کسٹمز اور سی ٹی ڈی موجودہ بین الادارتی رابطے کا طریقہ کار جاری رکھیں گے، جس میں بارڈر ٹاسک فورس (بی ٹی ایف) فورم، دوطرفہ معلومات کا تبادلہ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ سمیت منظم جرائم کے خلاف تعاون اور رابطہ شامل ہے۔
جرائم سے متعلق پیشگی تفتیش کے دوران کسٹمز کا تفتیشی افسر کسی مقدمے کو سی ٹی ڈی کو بھیجنے سے متعلق فیصلے کے دوران چیک لسٹ کو مدنظر رکھے گا۔
ان مقدمات میں جو پاکستان کسٹمز کے کلیکٹوریٹ، ڈائریکٹوریٹ پیسہ ضبط کرتے ہیں، ایف آئی آر درج کرتے ہیں یا خلاف ورزی کے مقدمات درج کرتے ہیں اور وہ شرائط پر پورے اترتے ہوں تو ان مقدمات کو متعلقہ ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جینس اینڈ انوiسٹی گیشن (کسٹمز) سے ڈائریکٹوریٹ آف سی بی سی ایم کو منتقل کردیا جائے گا تاکہ ایم ایم ایل اے 2010 کے تحت منی لانڈرنگ کی تفتیش ساتھ جاری رہے گی۔
کلیکٹر یا ڈائریکٹر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام مقدمات میں جہاں ملزم یا جرم بیرونی ملک کی حدود سے جڑا ہے اور اس غیر ملکی حدود سے ثبوت تفتیش کے لیے سود مند ثابت ہو رہے ہیں تو ایک اے ایم ایل درخواست باقاعدہ طور پر قانونی راستے سے متعلقہ غیر ملکی حدود کو بھیج دی جائے گی۔
قبل ازیں رواں ماہ کے اوائل میں اسل اے ایم ایل (انسداد منی لانڈرنگ) انڈیکس کی انسداد منی لانڈرنگ سے متعلق عالمی فہرست میں پاکستان کا اسکور بہتر دکھایا گیا تھا۔
باسل انسداد منی لانڈرنگ انڈیکس (عوامی ایڈیشن) میں پاکستان کا منی لانڈرنگ، دہشت گردی کے لیے مالی معاونت میں مجموعی رسک اسکور 6.16 تھا، جو دیگر عالمی دائرہ اختیار کے مقابلے درمیانے درجے کے خطرے کا حامل قرار دیا جاتا ہے۔
پاکستان کے حوالے سے بریفنگ میں باسل اے ایم ایل انڈیکس نے کہا تھا کہ ایکسپرٹ ایڈیشن کی تازہ ترین اپڈیٹ میں ملک کا اسکور معمولی سا کم ہو کر 6.11 ہوگیا ہے۔
مشہور خبریں۔
یمنی ہمارے 70000 افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں:امریکہ
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے نے دعویٰ
دسمبر
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، بھارت میں شدید کھلبلی مچ گئی
?️ 16 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کو لے
اپریل
اسرائیلی اہلکار کا قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک اہم پیغام
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 7 نے اپنی
دسمبر
کیوبا نے صیہونی جارحیت کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: کیوبا کے صدر نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم
دسمبر
کرمان دہشت گردانہ واقعہ کی عرب میڈیا میں کوریج
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے اہم میڈیا نے ایران کے شہر کرمان
جنوری
چین نے کابل سے خواتین کے حقوق کے لیے اپنی کوششیں بڑھانے کو کہا
?️ 12 مئی 2023چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ایک پریس
مئی
بائیڈن کو کورونا نہیں ڈیمنشیا ہے: ٹرمپ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: ہفتے کے روز ہی امریکہ کے 79 سالہ صدر جو
اگست
تیسری عالمی جنگ کون شروع کرے گا؟
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے اس ملک کی موجودہ حکومت کو
جولائی