?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک اور وکٹ گر گئی، پنجاب سے سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کی خواتین ونگ کی صدر منزہ حسن نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
منزہ حسن نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان پارٹی سربراہ جہانگیر ترین کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کیا جوکہ ماضی میں عمران خان کے قریبی ساتھ سمجھے جاتے تھے۔
پی ٹی آئی کے مستقبل کے بارے میں جہانگیر ترین نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ پی ٹی آئی الیکشن میں ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے کچھ معاملات جاری ہیں اور وہ بہت جلد منظر عام پر آجائیں گی۔
سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سمیت مسلم لیگ (ن) کے کچھ سینیئر رہنماؤں کا خیال ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ’بلا‘ بیلٹ پیپرز پر نظر نہیں آئے گا۔
جہاگیر ترین نے پریس کانفرنس کے دوران اس تاثر کو زائل کرنے کی کوشش کی کہ ان کی پارٹی ’کنگز پارٹی‘ ہے۔
آئی پی پی کو انتخابات میں سیٹیں جیتنے میں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مدد ملنے سے متعلق سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت نہیں کرتی، ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی نہیں عوام کی حمایت کی ضرورت ہے۔
تاہم وہ جنوری 2024 میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے پُراعتماد نظر آئے، انہوں نے کہا کہ انتخابات پاکستان اور اس کی معیشت کے لیے ناگزیر ہیں، مجھے یقین ہے کہ انتخابات ہوں گے اور نئی حکومت 5 برس کے لیے اقتدار میں رہے گی۔
جہانگیر ترین نے اپنی تاحیات نااہلی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں الیکشن لڑنے کا اہل ہوں کیونکہ مجھے صرف 5 برس کی انتخابی مدت کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا، نواز شریف اور میری نااہلی کی حد 5 برس تھی جو مکمل ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاحال ان کی پارٹی کو الیکشن کمیشن سے لیول پلیئنگ فیلڈ کی کوئی شکایت نہیں ہے لیکن آئی پی پی چاہتی یہی ہے کہ تمام سیاسی کھلاڑیوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا نیا ٹھکانہ بننے کے باوجود آئی پی پی ابھی تک الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہے، تاہم جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی ہوم ورک کر رہی ہے اور مکمل تیاریوں کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔
عمران خان سے علیحدگی کی وجہ پوچھے جانے پر جہانگیر ترین نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ اس لیے ملا کیونکہ وہ پاکستان کے لیے کام کر رہے تھے، اب میری پارٹی ان توقعات پر پورا اترے گی جو عوام کو اُن سے تھیں۔
آئی پی پی قیادت کا کہنا ہے کہ اس کے پاس سیاست کو ایک نئی سمت دینے اور مضبوط معیشت کے ساتھ ملک کو آگے لے جانے کا ایجنڈا موجود ہے۔
جہانگیر ترین کی پارٹی کے شریف برادران کے ساتھ ’بہترین تعلقات‘ ہیں، انہوں نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ پنجاب میں کون سی جماعت ان کی حریف ہوگی۔
دریں اثنا انہوں نے نواز شریف سے کہا کہ وہ سابق آرمی چیف (جنرل قمر جاوید باجوہ) اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان کو ٹارگٹ نہ کریں۔
مشہور خبریں۔
حماس نے 2021 کے پارلیمانی انتخابات کے لیئے اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کردی
?️ 30 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے 2021 کے
مارچ
یو ائے ای نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ با قاعدہ کھول دیا
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے خبر دی ہے کہ تل
مئی
غزہ کی جنگ کا اصلی مقصد کون ہے؟ UNRWAکی رپورٹ
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: UNRWA نے زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ
مارچ
امریکا کی سفری پابندیوں سے بچنے کیلئے پاکستان کو 2 ماہ کی مہلت ملنے کا امکان
?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی میڈیا کی جانب سے ہفتے کے روز
مارچ
ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستان سفارت خانوں سے غیر ضروری عملہ نکالنا شروع
?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران اسرائیل کی کشیدگی پاکستان نے سفارت خانوں
جون
ایران امریکی پابندیوں کے باوجود افغان مہاجرین کا میزبان
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: کابل میں ایرانی سفارتخانے نے لکھا کہ ایران جابرانہ پابندیوں
جون
قومی اسمبلی کے سپیکر افغانستان میں لینڈینگ سے پہلے ہی واپس
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کے
اپریل
پولیٹیکو کا ٹرمپ پر امریکہ اور برطانیہ کے عدم اعتماد کا بیان
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ اور برطانیہ کے درمیان نئے تجارتی معاہدے کا حوالہ
مئی