ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں۔ مولانا فضل الرحمان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے امام بارگاہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت جب کہ زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔ اُنہوں نے کہا کہ راولپنڈی دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حملہ آور انسانیت کے دشمن، کسی رعایت کے مستحق نہیں، کے پی، بلوچستان کے بعد اب اسلام آباد میں بھی مسلسل دہشت گردانہ کارروائیاں ہورہی ہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں، فرقہ وارانہ فسادات کرنے والے قومی و بین الاقوامی عناصر کی مجرمانہ ذہنیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم سانحوں کے بعد حکمرانوں کے دورے اور مذمتی بیانات پر انحصار کرکے قوم کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ادارے سیاسی مداخلت سے فارغ ہو تو امن وامان اور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر توجہ دیں، درجنوں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہوتے اسلام آباد میں محترم دن کو خون آلود کردیا گیا، ریاستی ادارے کب عوام کی مایوسی کا ازالہ کریں گے، کب عوامی زخموں کا مرہم بنیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کب عوام کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کا نظام بنائیں گے؟ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ان کے دکھ درد میں شریک ہیں۔

مشہور خبریں۔

جنین آپریشن میں اسرائیلی فوج کی بے بسی

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے خلاف جنین کے علاقے میں فلسطینی

افغانستان کے بارے میں ایرانی رہبر کا موقف واضح ہے:پاکستانی تحقیقاتی سنٹر کے ڈائریکٹر

?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:پاکستان کے پیس اینڈ ڈپلومیسی (آئی پی ڈی ایس) سنٹر کے

عراق میں دہشت گرد کہاں سے آڈر لیتے ہیں؟

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے سیاسی اور سکیورٹی ماہر نے امریکی حملہ آوروں

جلد ہی ہمیں جنگ کی تیاری کرنا ہوگی:امریکی جنرل

?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز نے کہا کہ چین

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا مواد ڈپریشن کا سبب بن رہا ہے، زویا ناصر

?️ 8 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار زویا ناصر نے

اردن کا صیہونی حکومت کو شدید انتباہ

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت

مغربی کنارے کے خلاف تل ابیب کے نئے منصوبے پر حماس کا ردعمل

?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے پر صیہونیوں کی جانب سے

سابق وزیر اعظم طاقت کے زور پر اپوزیشن کی پوری قیادت کو کلین سوئپ کرنا چاہتے ہیں۔خرم دستگیر

?️ 19 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے