ملک میں ٹرانسپورٹ بحالی، کاروباری مراکز کھولنےسے متعلق اہم فیصلہ

ملک میں ٹرانسپورٹ بحالی، کاروباری مراکز کھولنےسے متعلق اہم فیصلہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں پیر سے کاروباری مراکز کھولنے اورٹرانسپورٹ بحالی  کا اہم فیصلہ کرلیا۔این سی او سی  اجلاس میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں 17 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کل سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، تاہم سفر کے دوران 50 فی صد مسافروں کی پابندی برقرار رہےگی۔پیر سے دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، جب کہ دفاتر میں 50 فی صد ملازمین کی پابندی برقرار رہے گی، اس سلسلے میں آج وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ 16 مئی سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹرانسپورٹ میں پچاس فی صد مسافروں کی پابندی برقرار رہے گی، 17 مئی سے تمام دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق دفاتر 17 مئی سے معمول کے اوقات کار پر کھولے جا سکیں گے، تاہم دفاتر میں 50 فی صد ملازمین کی پابندی برقرار رہے گی۔ ٹرین سروس سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے، 70 فی صد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ٹرین سروس بھی جاری رہے گی۔

این سی او سی اجلاس میں دوران عید ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور ان پر اظہار اطمینان کیا گیا، ایس او پیز سے متعلق دوبارہ جائزہ 19 مئی کو اجلاس میں لیا جائے گا۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹریشن کے بعد ہی ویکسی نیشن مراکز تشریف لائیں اور ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھیں۔

مشہور خبریں۔

بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف، علاقائی بالادستی کا خواب دیکھ رہا ہے، عاصم افتخار

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم

مقبوضہ کشمیر :حریت رہنمائوں کی طرف سے بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش

?️ 1 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

بائیڈن جاتے جاتے کیا کرنے والے ہیں؟

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے ایک بار پھر اس ملک کی

"دنیا کے سب سے غریب صدر” کی میراث، لاطینی امریکہ کے لیے ایک مثال

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: یہ الفاظ جوسے "پیپے” موخیکا کے ہیں، جو یوراگوئے کے سابق

پیرس ایک بار پھر مظاہروں کا مرکز

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: فرانس کے پارلیمانی انتخابات سے پہلے ہزاروں لوگ مختلف شہروں

صحافی اطہر متین کے قتل پر وزیر اعظم کا شدید ردعمل

?️ 18 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی اطہر متین

شام پر حملوں میں امریکہ اور اسرائیل کا تعاون؛واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں

کیا سندھ کے گورنر بدل رہے ہیں؟

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے