🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر19.53 فیصد ہوگئی ہے رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں1.35 فیصد اضافہ ہوا، سب سے کم آمدنی والوں کیلئے مہنگائی 21.46 فیصد تک ہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
رواں ہفتے میں مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر19.53 فیصد ہوگئی ہے، اسی طرح سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 21.46 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حالیہ ہفتے 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگی ہونے والی اشیاء میں ٹماٹراوسط 70 روپے 94 پیسے فی کلو سے قیمت بڑھ کر 149 روپے 65 پیسے فی کلو ہوگئی ہے، جبکہ زندہ مرغی اوسط 19 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر203 روپے 39 پیسے فی کلو ہوگئی، لہسن 17 روپے 80 پیسے فی کلو، سرسوں کے تیل کی قیمیت میں 9 روپے 19 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 35 روپے 87 پیسے، آٹے کا20 کلو کا تھیلا3 روپے 32 پیسے سمیت دودھ، دہی، مٹن، بیف، دال مسور، دال چنا، کیلے اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوگئے ہیں۔ اسی طرح سستی ہونے والی اشیاء میں آلو2 روپے 45 پیسے فی کلو، پیاز ایک روپے 40 پیسے فی کلو، انڈے فی درجن 6 روپے 5 پیسے اور چینی 76 پیسے فی کلو سستی ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے،حکومت کے کیے گئے حالیہ اقدامات معیشت اور قرضوں کے استحکام کے لیے مناسب ہیں ،معاشی اصلاحات سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کے بعد معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں جبکہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے، حکومت کے کیے گئے حالیہ اقدامات معیشت اور قرضوں کے استحکام کے لیے مناسب ہیں ،معاشی اصلاحات سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ کا بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں: واٹس ایپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر
اگست
ترکی کے صدارتی انتخابات قبل از وقت ہونے کا امکان
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:یورپی انٹرنل ایکشن سروس کے ذرائع اور یورپی یونین کے سفارت
اگست
مائیکرو سافٹ کا کینڈی کرش خریدنے کا اعلان
🗓️ 19 جنوری 2022نیویارک (سچ خبریں)مائکرو سافٹ نےویڈیو گیم کینڈی کرش کو خریدنے کا اعلان
جنوری
سرکاری ادارے ڈیجیٹل نہیں ہونا چاہتے، فیصلہ کریں، رشوت کا بازار ختم کرنا ہے یا نہیں؟ شزہ فاطمہ
🗓️ 22 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے انکشاف کیا ہے
جنوری
رمضان المبارک کے بعد تمام شہریوں کو ملے گی کورونا ویکسین
🗓️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسدعمر کا کہنا ہے
اپریل
کیا پیوٹن اس ماہ ترکی جائیں گے؟
🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں:ترک صدر اردگان نے جمعہ، 4 اگست کو اعلان کیا کہ
اگست
جنوبی وزیر ستان میں سیکورٹی فورس اشتہاری دہشتگرد کو ہلاک کرنے میں کامیاب
🗓️ 26 فروری 2021وزیرستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے
فروری
گیس صارفین سے 100 ارب روپے کی اضافی وصولی کا منصوبہ مؤخر
🗓️ 14 فروری 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ رمضان المبارک کے لیے پہلے ہی
فروری