?️
لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن فیکٹری مینجر پریانتھا دیاوادنا کو بچانے کی کوشش کرنے والے پروڈکشن مینجر ملک عدنان کو اُس کی بہادری اور اخلاقی جرأت پر تمغۂ شجاعت سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پوری قوم کی جانب سے میں ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرات کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے سیالکوٹ میں اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے پریانتھا دیاوادنا کو پناہ دینے اور خود کو ڈھال بنا کر انہیں جنونی جتھے سے بچانے کی پوری کوشش کی۔
اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ سیالکوٹ میں پریانتھا دیاوادناکےگھناؤنےقتل پرسری لنکن عوام کےحوالےسےقوم میں پائےجانےوالےغم وغصےاور ندامت کےاظہارکیلئےمیں نےآج صدر گوتابایا راجاپاکساسے UAE میں بات کی، انہیں آگاہ کیاکہ سو سےزائدافرادگرفتار کئےجاچکےہیں اور یہ یقین دلایا کہ ان سے قانون کےتحت نہایت سختی سےنمٹاجایئگا۔
سیالکوٹ واقعے کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ سیالکوٹ میں مشتعل گروہ کا ایک کارخانے پر گھناؤنا حملہ اور سری لنکن منیجر کا زندہ جلایا جانا پاکستان کیلئے ایک شرمناک دن ہے۔میں خود تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں اور دوٹوک انداز میں واضح کر دوں کہ ذمہ داروں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی۔گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب پولیس نے سیالکوٹ واقعے میں ملوث مزید 6 مرکزی ملزمان گرفتار کرلیا ‘ گرفتاریوں کی تعداد 124 ہوگئی ، پولیس ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ میں فیکٹری کے سری لنکن مینیجر کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 6 مرکزی ملزمان گرفتار کیا گیا ہے، جس کے لیے سائنٹفک انداز سے تفتیش کو آگے بڑھایا گیا ، سی سی ٹی سی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا سے گزشتہ 12 گھنٹوں میں پولیس نے مزید 6 مرکزی کرداروں کا تعین کرکے انہیں گرفتار کرلیا ، یہ ملزمان اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے گھروں میں گرفتاری کے ڈر سے چھپے ہوئے تھے۔
قبل ازیں انسپکٹر جنرل پنجاب راؤ سردار نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے میں پولیس کی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی، 160 فوٹیجز کی روشنی میں گرفتاریاں کی جائیں گی، سیالکوٹ کے افسوسناک واقعے کا آغاز 10 بج کر2 منٹ پرہوا جب کہ 11 بجے تک پریا نتھاکمارا کی ہلاکت ہوچکی تھی ، پولیس11 بج کر 28 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچی ، واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے فوری طورپر حکام کوآگاہ کیا ، ڈی پی او اور ایس اپی پیدل چل کر وہاں پہنچے، واقعے کے بعد راستے بلاک تھے اس میں پولیس کی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی، اگر واقعے میں پولیس کی کوئی کوتاہی ہوئی تو اس کا جائزہ لیں گے ۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد خودکش دھماکہ، مجلس وحدت مسلمین نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا
?️ 6 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) مجلس وحدت مسلمین نے جامع مسجد و امام بارگاہ
فروری
پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے عدالتی تحفظ کی خواہاں، حکومت کا عدم اعتماد
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومتی اراکین اور اپوزیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
اپریل
برطانیہ روس کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا چاہتا ہے: ماسکو
?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں:روس کے شمالی اٹلانٹک محکمہ کے سربراہ الیگزینڈر گوساروف نے
فروری
عالمی میڈیا کی نظر میں تہران کا بڑا اجتماع؛ جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا مظاہرہ
?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں:تہران میں جان فدا مارچ میں سینکڑوں ہزار افراد کی شرکت،
ستمبر
متحدہ عرب امارات پر تنقید کرنے کے جرم میں سعودی سینئر افسر گرفتار
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے متحدہ عرب امارات پر تنقید کرنے پر اس
دسمبر
فن لینڈ کے صدر نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: فن لینڈ کے صدر نے نئے سال کے آغاز کے
جنوری
تین عوامل جنہوں نے ٹرمپ پر ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا
?️ 9 مئی 2026سچ خبریں: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگ کے معاشی نتائج،
مئی
سعودی عرب ایران کی قیادت میں استقامت کی کشیدگی میں کمی کی راہ پر گامزن
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:مارچ 1401 میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات
اپریل