?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابات ملتوی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید ابہام کا شکار ہے، میری ذاتی رائے ہے کہ ابہام دور کرنے کیلئے الیکشن آگے کر دیے جائیں۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’خبر سے خبر وِد نادیہ مرزا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات میں کم دِن رہ گئے ہیں، انتخابی مہم ابھی شروع ہی نہیں ہوئی کہ ابہام پیدا ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن پر شکوک و شبہات کا اظہار شروع ہوگیا ہے، آج اُمیدوار بھی پوچھ رہے ہیں الیکشن ہوں گے یا نہیں، بُرے وقت ملک کے لیے برائی پیدا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو صاف و شفاف انتخابات کا موقع دیا جائے، ووٹرز نہیں اُمیدوار بھی ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں، اُمیدواروں کو موقع نہ ملا تو الیکشن متنازع ہو جائیں گے۔
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک گفتگو سے متعلق سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک لمبے عرصے سے فوج، سول حکومت کے کام چلا رہی ہے، سیاست میں ’عمل دخل‘ ہے اور رہے گا، وقت کے ساتھ آئین کو بہتر بنانا پڑے گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاست ایک رویے کا نام ہے، سب کی خواہش ہے پلیٹ میں رکھ کر اقتدار دے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دشمن کل کے دوست، کل کے دوست آج کے دشمن ہیں۔
اس سوال پر کہ نواز شریف عوام میں جانے سے گریزاں کیوں ہیں؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام میں وہ جوش و خروش نہیں جو ہوا کرتا تھا، آج عوام سیاست سے مایوس ہو چکے ہیں، لوگ قائل ہی نہیں ہیں کہ سیاسی جماعتیں ان کے مسائل حل کریں گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اسٹریٹجک برتری
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کا شمالی محاذ میں داخل ہونا اور حزب اللہ
جون
یو ایس ایڈ کی تحلیل کے بارے میں امریکی اہلکار کی وارننگ
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: USAID کے ایک سینئر اہلکار نے ایک ای میل میں
مارچ
سعودی سفارت کار افغانستان سے نکلنے کے بعد پاکستان میں آباد
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:دو خبری ذرائع نے بتایا کہ کابل میں حملوں کے بڑھتے
فروری
حماس کے لیے ریاض کی حالت کا انکشاف
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
اگست
تل ابیب میں ایک اردنی کا آپریشن
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے آج تل ابیب میں صیہونی آباد کاروں
اگست
حزب اللہ کے قائدانہ ڈھانچے میں تمام اسامی پُر
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے
اکتوبر
امریکی عہدیدار کا اعتراف: حماس غزہ میں موجود رہے گا
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ
مئی
یومِ قدس؛ امام خمینی کا اسلامی منصوبہ، انسانیت کے لیے پیغام اور وحدتِ امت کا موقع
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابوشریف نے
مارچ