?️
لاہور(سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں اپنی بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر نہیں جاوں گی میں حکومت سے کبھی نہیں کہوں گی کہ وہ ای سی ایل سے نکال دیں یہ میرا ملک ہے میرا جینا مرنا یہیں ہوگا میں اپنی سرجری کے لئے بھی ملک سے باہر نہیں جاوں گی اپنے ہی ملک میں رہ کر اپنا علاج کرواں گی۔
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متفقہ امیدوار ہیں اور پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے متفقہ امیدوار لائیں گے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اصل بات یہ ہے کہ عوام پر جو لوگ مسلط کیے جارہے ہیں، ہمیں عوام کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ان کا راستہ روکنا ہے، مہنگائی سے مارے عوام میں اضطراب اور بے چینی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ حکمران جماعت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ہر صوبے سے لوگ کھڑے ہو گئے ہیں اور جس طرح سے پیراشوٹ سے لوگوں نے لینڈ کیا ہے، کیا 22سالہ جدوجہد میں ایک بھی ایسا انسان نہیں ملا جو آپ کے ساتھ جدوجہد کررہا ہے اور آپ اس کو سینیٹ کا ٹکٹ دیتے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے کروڑ پتی اور ارب پتی لوگوں کو ٹکٹ دیے، اس کا کیا مطلب یہ ہے کہ جن لوگوں نے جماعت کے لیے کوئی جدوجہد نہیں کی انہیں کہا جا رہا ہے کہ اپنے پیسوں سے ٹکٹ خریدو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سنییٹ میں اچھے اور سیاسی لوگ آئیں، وہ لوگ آئیں جن کی سیاسی جدوجہد ہے، مجھے فخر ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں سب کارکنوں کو ٹکٹ ملے ہیں اور ایسے لوگوں کو ٹکٹ ملے ہیں جو کروڑ پتی یا ارب پتی نہیں بلکہ سادہ سے کارکن اور مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے عوام کی صحیح نمائندگی کا حق ادا کیا اور نوز شریف نے کسی ایسے ارب پتی شخص کو ٹکٹ نہیں دیا جو خرید و فروخت کا ماہر ہو، اصل تبدیلی یہ ہے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ آصف علی زرداری نے سینیٹ الیکشن کے بعد تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے نواز شریف کو راضی کر لیا ہے تو مریم نواز نے جواب دیا کہ میں جو حالات دیکھ رہی ہوں، یہ نہ ہو کہ سینیٹ الیکشن کے دوران ہی عدم اعتماد ہوجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے خود بہت جلد ٹوٹیں گے اور ٹوٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، یہ بات کافی نہیں ہے کہ صبح ٹکٹ دیتے ہیں اور شام میں واپس لے لیتے ہیں، اگلے دن پھر اپنی ہی جماعت کی جانب سے ایک عدم اعتماد آ جاتی ہے، اپوزیشن کم بول رہی ہے اور ان کی جماعت زیادہ بول رہی ہے۔
مسلم لیگ(ن) کی رہنما نے کہا کہ میرا صحت کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میری ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتی لیکن میں اس حکومت سے بالکل نہیں کہوں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے، مجھے اس ملک سے کہیں نہیں جانا، میرا جینا مرنا اس ملک کے ساتھ ہے، مریم باہر نہیں جائے گی، آپ کو جانا پڑے گا۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے سابق مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ان کو ہے جو اس وقت مشکل میں ہیں، پی ڈی ایم یا مسلم لیگ(ن) کو بیک ڈور رابطوں کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں یہ ایک پیج پر تھے، اب ایک پیج والوں نے بھی یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ آپ نے ہمیں اتنا بے عزت کرا دیا ہے کہ اپنے معاملات اب آپ خود ہی سنبھالیں، اب اپنی کارکردگی بہتر کریں ورنہ ہمارے ادارے کے اندر سے بھی یہ آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ آپ لوگوں نے کسی ایسے انسان کو کیوں سپورٹ کیا جس نے ملک کا یہ حال کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جواب تو سلیکٹرز بھی مانگ رہے ہوں، کہہ رہے ہوں گے کہ تمہاری کارکردگی نے ہمیں بھی شرمندہ کردیا ہے، جب اس طرح کے حالات ہو جائیں تو الیکشن چوری کرنا ناممکن نہیں تو کم از کم مشکل ضرور ہو جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
گوادر میں موسلادھار بارش، سیلاب نے تباہی مچا دی، آج مزید برسات کی پیش گوئی
?️ 29 فروری 2024گوادر: (سچ خبریں) گوادر، مکران اور بلوچستان کے شمالی اور وسطی علاقوں
فروری
ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں سے تل ابیب کے اسکینڈل کا ثبوت
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ترکی میں زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے
فروری
مصر کی غزہ کے انتظام کے لیے کمیٹی کی تجویز؛حماس کے سینئر رکن کا انکشاف
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ مصر
نومبر
اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن کیسے؟
?️ 6 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے
نومبر
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے عراق میں سنی بلاک کو متحد کرنے کے لیے "قومی سیاسی کونسل” کا خیرمقدم نہیں کیا
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے مین اسٹریم میڈیا نے انتخابات کے بعد
نومبر
مصر اور ترکی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ کی پالیسی میں
اکتوبر
ایلون مسک ٹوئٹر کا لوگو وی چیٹ کی طرح کیوں بنانا چاہتے ہیں؟
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ایلون مسک نے گذشتہ ہفتے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کر
جولائی
ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ کے اثرات، امریکہ میں مہنگائی کی نئی لہر کا خطرہ: فنانشل ٹائمز
?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں:فنانشل ٹائمز نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف ٹرمپ
ستمبر