?️
اسلام آباد (سچ خبریں) 14 فروری کے دن کو پوری دنیا میں ولنٹائن ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن جہان پوری دنیا کے لوگ اس دن کو اظہار محبت کا دن مانتے ہیں اور ایک دوسرے کو سرخ پھول دیتے ہیں وہیں دنیا بھر کے اکثر مسلمان اس دن کو یوم حیا کے طور پر مناتے ہیں اسی طرح پاکستان کے مسلمان بھی اس دن کو آج یوم حیا کے طور منا رہے ہیں۔
دنیا بھر میں جہاں ایک طبقہ سرخ پھولوں کا تبادلہ کرےگا تو وہیں پر دنیا بھر کے مسلمانوں کا بڑا طبقہ اس کو “یوم حیا ” کےطور پر منائے گا ، یوم حیا منانے کا مقصد محبت کے نام پر ہونے والی فحاشی و عریانی کے خلاف حجاب، شرم و حیا اور اسلامی اقدار کو پروان چڑھایا جائے گا جس کیلئے مختلف تقریبات منعقد کی گئیں ہیں۔
دوسری طرف پاکستان میں جب ویلنٹائن ڈے کی روایت عروج پر تھی تو جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ نے اسے اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیز میں یوم حیا کے طور پر منانا شروع کردیا ،یوم حیا منانے کی روایت چونکہ زیادہ پرانی نہیں لیکن پاکستان میں بہت اہمیت اختیار کرچکی ہے،جس کا سہرا اسلامی جمعیت طلبہ کے سر ہے۔
پاکستان میں پہلی مرتبہ “یوم حیا” منانے کا فیصلہ 9فروری 2009ءکو پنجاب یونیورسٹی میں کیا گیا ،ویلنٹائن کے مقابے میں اس روز کو “یوم حیا ” کا نام اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے ناظم قیصر شریف نے دیا۔
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے رہنماء قیصر شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں 14فروری 2009 کو جامعہ پنجاب میں ویلنٹائن کی بجائے “یوم حیا “منایا جائے گا ،اگلے سال جب قیصر شریف جمعیت پنجاب کے ناظم بنے تو انہوں نے “یوم حیا” کو 14 فروری 2010 کے روز پورے صوبے میں جوش وخروش سے منانے کا فیصلہ کیا اور پھر 2011ءمیں پورے پاکستان میں ٰ” یوم حیا”منایا گیا۔
پاکستان میں “یوم حیا”کے بانی قیصر شریف ہیں جو اس وقت جماعت اسلامی پاکستان میں مرکزی ذمہ دار کی حیثیت اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔پاکستان میں 2012ءسے ویلنٹائن ڈے کے روز ہی “یوم حیا”منایا جاتا ہے،اب اس دن کو منانے میں تمام مذہبی اور دین اسلام سے محبت کرنے والے افراد شامل ہوچکے ہیں اب یہ ایک روایت بنتی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ یوم حیا منانے والوں کی بڑی کامیابی میں عدلیہ کا بھی کردار ہے ،گزشتہ سال اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری سطح پر ویلنٹائن ڈے منانے اور میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو بھی حکم دیا تھا کہ وہ عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے نہ منایا جانے دے۔
عدالت نے اپنے حکم میں وزارت اطلاعات اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے حکام سے کہا تھا کہ میڈیا کو ایسے پروگرام کی کوریج سے بھی روکا جائےاور جو کرے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔


مشہور خبریں۔
چین کہاں کہاں امریکہ کے لیے خطرہ ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سابق امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ کیوبا میں چینی فوجی اڈوں
جولائی
ملٹری ٹرائلز کی تیزی سے تکمیل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب کہ سپریم کورٹ میں
اکتوبر
میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم اپنی مدت پوری کریں گے:گورنر سندھ عمران اسمٰعیل
?️ 23 مارچ 2022کراچی(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے مزار قائد پر حاضری کے
مارچ
طوفان الاقصی نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے 7 اکتوبر 2023 کو انجام پانے والے
اکتوبر
انصار اللہ کا خطرہ اسرائیل تک پہنچ چکا ہے:صیہونی ماہرین
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:ایک صہیونی ماہر نے اعتراف کیا کہ انصار اللہ کی طاقت
مارچ
شام میں امریکہ کی موجودگی داعش کے لیے ایک تحفہ ہے: کانگریس
?️ 11 مارچ 2023سچ خبریں:نمائندے میٹ گیٹس، جنہوں نے شام سے امریکی فوجوں کے انخلاء
مارچ
صیہونی حکومت کے وفد کو افریقی یونین کے اجلاس سے کیوں نکالا گیا؟
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ ایلیدی باندور نے ایک بیان میں
فروری
ٹرمپ-بائیڈن بحث پر سب سے اہم رد عمل
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی پہلی
جون