?️
اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر تیزی پکڑ رہی ہے ،ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 3772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 80 مریضوں کی اموات ہوئیں جس کے بعد ملک میں وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے وبائی صورت حال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں بتایا گیا کہ 24گھنٹے میں کورونا کے باعث مزید80 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی جبکہ نئے کیسز تین ہزار سات سو ستتر رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ24گھنٹے میں53ہزار881کوروناٹیسٹ کیے گئے۔ملک میں وبا سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مزید بتایا کہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 فیصد رہی۔ گزشتہ روز کوروناوائرس کے 3842 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 75 مریض جاں بحق ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ حکومت کی مؤثر پالیسی اور حکمت عملی کے باعث ملک میں کورونا پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے تاہم یومیہ کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔صوبائی حکومتیں کورونا ویکسینیشن کی استعداد بڑھانے پر بھی غور کررہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں کمی
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں
جنوری
خطے میں چینی اثر و رسوخ کا خوف، امریکا نے متعدد ممالک سے رابطے برقرار کرنا شروع کردیئے
?️ 12 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے خطے میں چین کی بڑھتی عسکری اور
مارچ
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، متعدد زخمی
?️ 12 دسمبر 2023ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان
دسمبر
ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کی سب سے پیچیدہ جنگوں میں سے ایک
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم کے فوجی ترجمان نے اعتراف کیا کہ ایران
جون
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی نازک صورتحال
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی جیلوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں اور دستاویزات سے معلوم
مارچ
ایکسوس: اسرائیل حماس کے خلاف اپنی پوزیشن کو ایڈجسٹ کرنا چاہتا ہے
?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: ایکسوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے
جولائی
ٹرمپ حکومت کا گولڈن کارڈ پروگرام شروع
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی حکومت نے سرکاری طور پر ایسی گولڈن کارڈ اسکیم کا
دسمبر
اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
?️ 24 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا
مئی