🗓️
لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 85 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 320 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 411 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 85 ہزار 258، سندھ میں 4 لاکھ 25 ہزار 570، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 964، بلوچستان میں 32 ہزار 14، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 769، اسلام آباد میں 97 ہزار 542 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 294 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں 61 ہزار446 ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 570، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 964، پنجاب میں تین لاکھ 85 ہزار 258، اسلام آباد میں 97 ہزار 542، بلوچستان میں 32 ہزار 14، آزاد کشمیر میں 31 ہزار 294 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 769 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 666 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 742، خیبرپختونخوا 4 ہزار 859، اسلام آباد 856، گلگت بلتستان 171، بلوچستان میں 338 اور آزاد کشمیر میں 688 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ واضح رہے کی سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب ملک میں اب تک 3 کروڑ 70 لاکھ 43 ہزار 561 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 34 لاکھ 34 ہزار 605 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
جنوبی تھائی لینڈ میں لگاتار17 دھماکے
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:تھائی حکام نے اعلان کیا کہ جنوبی تھائی لینڈ میں کم
اگست
غیر ملکی مشنوں میں برطانوی پارلیمنٹیرینز کی اخلاقی بدعنوانی کا پردہ فاش
🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: برطانوی نمائندہ جو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سے ایک
دسمبر
روسی پارلیمانی انتخابات میں مغرب نوازوں کی شکست
🗓️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:روسی صدر کی قریبی پارٹی نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابات
ستمبر
قابض فورسز کے ہاتھوں اسماعیل ھنیہ کی بہن کی گرفتاری
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں حماس کے
اپریل
تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات: امریکی میڈیا
🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین میں موجود داخلی بحرانوں
جنوری
پاکستان پر امریکی پابندیوں سے متعلق وزیر داخلہ کا اہم بیان
🗓️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان پر
اکتوبر
فنڈز کی درخواست مسترد ہونے کے بعد 6 ہسپتالوں کی ’بندش‘ کا خدشہ
🗓️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن کی جانب سے وفاقی وزارت صحت
نومبر
بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس
🗓️ 15 اپریل 2023سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر
اپریل