ملک بھر میں کورونا وائرس سے 29 افراد کا انتقال

کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر تیزی سے پھیل رہاہے،  ملک بھر میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیز لہر جاری ہے، ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے 7 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 29 اموات رپورٹ ہوئیں۔ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 738 ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 29 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 248 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 738 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 64 ہزار 16 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 49 لاکھ 57 ہزار 306 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 14 سو 55 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 10 کروڑ 42 لاکھ 28 ہزار 89 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 8 کروڑ 7 لاکھ 48 ہزار 105 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

روس ہمیں اگلے مورچوں پر شکست دے رہا ہے: کیف

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:    یوکرین کے ڈپٹی چیف آف ملٹری انٹیلی جنس نے

امریکی قابضین کے ہاتھوں شام کے 70 آئل ٹینکرز چوری

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:امریکی فوج نے ایک بار پھر شام کا تیل چوری کرکے

کورونا وائرس کی نئی قسم “ایلفا” کے تیزی سے پھیلنے پر اہم  تحقیق

?️ 8 جون 2021لندن (سچ خبریں) کورونا وائرس کی نئی قسم "ایلفا” کے تیزی سے

اسرائیل کے اہداف کی شکست میں شہید صفی الدین کے اہم کردار 

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے سینیئر نمائندے حسن فضل

پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری

?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی

ویکسین کی ساڑھے15 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گی ہیں

?️ 20 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ

احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات،جے سی سی میں اہم فیصلے متوقع

?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن

وزیراعظم کل 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کل تین روزہ دورے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے