?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر تیزی سے پھیل رہاہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیز لہر جاری ہے، ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے 7 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 29 اموات رپورٹ ہوئیں۔ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 738 ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 29 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 248 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہوگئی۔
ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 738 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 64 ہزار 16 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 49 لاکھ 57 ہزار 306 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 14 سو 55 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 10 کروڑ 42 لاکھ 28 ہزار 89 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 8 کروڑ 7 لاکھ 48 ہزار 105 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران کا تل ابیب میں صیہونی اسلحہ ساز تحقیقی مرکز پر میزائل حملہ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے ایک میزائل نے تل ابیب میں واقع اسرائیلی
جون
بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے حکومت نے نیپرا سے رجوع کرلیا
?️ 28 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف
مارچ
کراچی کے کس حلقے میں عمران خان اب بھی بہت مقبول ہیں
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کراچی کے حلقے این اے 249ء میںاب بھی عمران خان
اپریل
آٹے اور روٹی کی نئی قیمت مقرر کردی ،اضافہ ہرگز برداشت نہیں۔ عظمی بخاری
?️ 4 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
ایران کے ساتھ جنگ اور نیتن یاہو کی مقبولیت کا تضاد
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: جون 2025 میں اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ
جولائی
ترک میڈیا کی غزہ مذاکرات پر سیاست
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:ترکی کے سرکاری مؤقف کے حامی میڈیا ادارے غزہ میں جنگ
اکتوبر
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط؛ وجہ ؟
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیر اعظم
ستمبر
جوہری تجربات، ٹرمپ کی نوبل امن انعام کی کوششوں کو کمزور کر سکتے ہیں:امریکی میڈیا
?️ 1 نومبر 2025 جوہری تجربات، ٹرمپ کی نوبل امن انعام کی کوششوں کو کمزور کر
نومبر