ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 75 افراد کا انتقال

کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے

?️

اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی ہے  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر  میں کورونا وائرس سے مزید 75 افراد کا انتقال ہو گیا ،ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 2 84 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 75 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 477 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 1 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 923 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار 812 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89 ہزار 334مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 301 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 9 ہزار 555 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 527 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 72 لاکھ 22 ہزار 569 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کُل 4 کروڑ 55 لاکھ 40 ہزار 221 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 19 ہزار 810 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 590 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 79 ہزار 574 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 527 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار 365 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 772 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 96 ہزار 30 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 851 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 819 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 335 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 30 ہزار 597 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 678 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 617کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 170 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی نوجوان نسل صیہونیوں کے ساتھ ہے یا مخالف؟ صیہونی اخبار

?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے امریکہ

بیروت کا انسانی طوفان 

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ نگار اور رائی الیوم

کیا اسرائیل ایران پر حملے کرے گا؟ عطوان کی زبانی

?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے تل

سات اکتوبر نے اسرائیل کے خلاف نفرت کو بے نقاب کر دیا:سربراہِ عالمی یہودی کانفرنس

?️ 2 دسمبر 2025 سات اکتوبر نے اسرائیل کے خلاف نفرت کو بے نقاب کر

صیہونی ربی کا گریٹراسرائیل کا خواب

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی ربی ایلیزر میلامڈ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت

امریکا میں فلسطین کی حمایت کرنا جرم، فلسطینیوں کی حمایت پر امریکی صحافی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

?️ 27 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا اگرچہ ہمیشہ سے دہشت گرد ریاست اسرائیل کے

غزہ سے امریکہ کو نقصان

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب نے

غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششیں کہاں ختم ہوئیں؟

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے 42 روزہ جنگ بندی پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے