🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 101 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 889 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 688 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 559 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 94 ہزار 738، سندھ میں 4 لاکھ 32 ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 62 ہزار 402، بلوچستان میں 32 ہزار 248، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 919، اسلام آباد میں 99 ہزار 516 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 228 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 9 ہزار 969 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 637 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 43 ہزار 898 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 690 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 915 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 910، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 988، اسلام آباد 866، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 339 اور آزاد کشمیر میں 698 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں عالمی وبا کورونا کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرنے والی ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو آج سے پیٹرول نہيں مل سکے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز 12 سال سے زائد عمر والوں کو لگائی جائے گی، اور صرف ان لوگوں کو لگائی جائے گی جو ملک سے باہر جا رہے ہوں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل جمعرات کو 4 لاشیں حوالے کرے گا
🗓️ 18 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس خبر کا اعلان
فروری
پاکستان کی جوہری اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے، امریکا
🗓️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا نے صدر جو بائیڈن کے ریمارکس سے پیدا
اکتوبر
ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیراتی تنقید ہو، چیف جسٹس
🗓️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی
جنوری
بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے
🗓️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کے شہریوں نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے بحرین
اپریل
خانیونس میں صہیونی فوج مجاہدین کے جال میں
🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک عسکری ماہر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی
دسمبر
مزاحمتی تحریک صیہونیوں کے وجود کے لیے خطرہ:حزب اللہ
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سربراہ نے اس
جولائی
اسرائیل حقیقت کی آواز کو خاموش کرنا چاہتا ہے: مجاہدین تحریک
🗓️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصرت کیمپ میں
دسمبر
پارک بنانے کے لیے فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضہ
🗓️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی
جنوری