?️
لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار جاری ہیں پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہوگئی، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 39 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 93 ہزار 478، سندھ میں 5 لاکھ 55 ہزار 920، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 7 ہزار 820، بلوچستان میں 34 ہزار 986، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 74، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 711 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 584 کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ ایں ڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے1 ہزار 663 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار263 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 687 ہوگئی۔
پنجاب میں 13 ہزار 322، سندھ میں 7 ہزار 958، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 87، اسلام آباد میں 995، بلوچستان میں 370، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 766 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک کے بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے ہیں تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
ترکیہ فضائی حدود اسرائیلی صدر کے طیارے کے لیے بند
?️ 28 اپریل 2026 سچ خبریں:ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق، اسرائیلی حکومت کے
اپریل
سارہ خان کی کم سن بیٹی کو نماز پڑھنا سکھانے کی ویڈیو وائرل
?️ 18 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سارہ خان کی جانب سے اپنی کم سن
فروری
امریکہ میں روس دہشت گردوں کا سر پرست
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹک اور ریپبلکن سینیٹرز نے بدھ کے روز ایک
ستمبر
مقبوضہ کشمیر میں کل مکمل ہڑتال کی جائیگی
?️ 30 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)
نومبر
مراکش کے عوام کی غزہ ساتھ یکجہتی کا اظہار
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: رباط۔ مراکشی دارالحکومت رباط میں فلسطینی عوام اور ان کے مقصد
نومبر
سانحہ گل پلازہ پوری قوم کیلئے باعث رنج، قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ ایاز صادق
?️ 19 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گل
جنوری
آخری سانس تک انصاف کے لئے لڑوں گا
?️ 20 اکتوبر 2021 اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے
اکتوبر
عراقی فوج نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: عراقی مسلح افواج کے کمانڈر نے آج عراقی فوج کا
فروری