?️
اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 53 ہزار 881 ٹیسٹ کیے گئے اور 3772 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 584 تک جاپہنچی ہے تاہم ان میں سے 10 لاکھ 12 ہزار 662 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز کورونا کے قاتل وائرس نے مزید 80 انسانوں کی جانیں لے لیں ،اس طرح ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 919 ہے۔ جن میں سے 5 ہزار 390 کی تعداد تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
کون ہوگا عراق کا نیا وزیر اعظم
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:ایک ماہر ذریعہ کے مطابق عراق میں وزیرِ اعظم کے انتخاب
دسمبر
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات میں نمایاں پیشرفت
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ روم میں جاری ایران اور
اپریل
شبلی فراز نے چینی بحران میں حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا
?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فرازنے
نومبر
یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا:ترک صدر
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے مغرب کے
فروری
سندھ کی طرح اسلام آباد میں آرٹیکل 147 نافذ ہوگا
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں 60
اکتوبر
صہیونی شہری قابض فوج پر کتنا اعتماد کرتے ہیں؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: جب کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقے روحوں کے قصبوں
فروری
پاور سیکٹر کیلئے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ
?️ 22 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے شعبے کے لیے مزید 50 ارب
دسمبر
پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیر خارجہ
?️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
مئی