?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں 2 ماہ کمی آنے کے بعد گزشتہ ماہ دہشتگرد حملوں میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ نومبر کے دوران عسکریت پسندوں نے کُل 63 حملے کیے، جس کے نتیجے میں 83 اموات ہوئیں، جن میں سیکیورٹی فورسز کے 37 اہلکار اور 33 شہری بھی شامل تھے، مزید برآں 89 افراد زخمی ہوئے جن میں 53 عام شہری اور 36 سیکورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ان حملوں کے ردعمل میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے 59 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ 18 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔
اکتوبر کے اعداد و شمار کے ساتھ ایک تقابلی جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ نومبر کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں 34 فیصد اضافہ، اموات میں 63 فیصد اضافہ اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا۔
پی آئی سی ایس ایس کے ڈیٹا بیس کے مطابق 2023 کے 11 مہینوں میں مجموعی طور پر 599 عسکریت پسند حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں 897 اموات ہوئیں اور ایک ہزار 241 افراد زخمی ہوئے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ برس 2022 کے مقابلے میں رواں برس عسکریت پسندوں کے حملوں میں 81 فیصد اضافہ ہوا، ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں 86 فیصد اضافہ اور زخمیوں کی تعداد میں 64 فیصد اضافہ ہوا۔
خیبرپختونخوا ایک بار پھر سب سے زیادہ متاثرہ صوبے کے طور پر سامنے آیا، جہاں 51 حملے ریکارڈ کیے گئے، جس میں 54 اموات ہوئیں اور 81 افراد زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں ضم شدہ اضلاع (سابقہ فاٹا) میں 20 حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 31 حملے ہوئے، جن میں 31 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہوئے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے کُل حملوں کا 81 فیصد، کُل اموات کا 65 فیصد اور کُل زخمیوں کا 91 فیصد خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوا۔
بلوچستان میں 9 حملے ریکارڈ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 18 اموات ہوئیں، ان میں 15 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 3 شہری شامل تھے، 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جن میں 5 شہری اور 3 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل تھے۔
سندھ میں 2 معمولی سطح کے حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 2 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں 2023 میں پاکستان ایئر فورس کے میانوالی ایئر بیس پر واحد ہائی پروفائل حملہ ہوا، جو صوبے میں مخصوص واقعہ کی نشاندہی کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
تکفیری جرائم کے جہنم سے شام کے ساحل سے بھاگنے والوں کی لہر
?️ 12 مارچ 2025 سچ خبریں: لبنان کے الدیار اخبار کی رپورٹ کے مطابق حالیہ
مارچ
بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کی تیاری میں تیزی لانے کے لیے اسرائیل کی کوششیں
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت دفاع نے بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے کے
جولائی
یوکرین میں امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کا راز دنیا کے سامنے بے نقاب
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں : سرکاری اعداد و شمار کے برعکس کہ دنیا کے
اگست
لاہور، پشاور میں 9 محرم کے مرکزی جلوس برآمد، کراچی کے نشترپارک میں مجلس شروع
?️ 5 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور اور پشاور میں 9 محرم الحرام کے مرکزی
جولائی
وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کریں گے
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے
فروری
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
?️ 18 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبرہں) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے
ستمبر
سعودی عرب اسلام کے ساتھ برسرپیکار ہے:یمنی مفتی
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:یمنی مفتی نے سعودی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
جون
صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کے تین اداروں کے سربراہوں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کر دیا
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کم از
جولائی