?️
اسلام آباد (سچ خبریں)فسلطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا، اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر احتجاجی مارچ کی سربراہی کریں گے۔دنیا بھر میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔
اقوام متحدہ کے نمائندے کو قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد پیش کی جائے گی۔ قرارداد میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لے، جارحیت رکوانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔
گزشتہ روز بھی مختلف شہروں میں ریلیاں اور احتجاج کیا گیا۔ کراچی میں ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک سول سوسائٹی کی ریلی میں مزدور، ٹریڈ یونیز کے رہنما اور کارکن شریک ہوئے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن نے بھی کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ادھر پنڈی، حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوالہ یار اور سرگودھا میں بھی شہری اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ غزہ پر شدید حملوں کے باوجود اسرائیل میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے، عوامی رائے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں تباہی کی وڈیوز، تصاویر اور مناظر دیکھ کر دنیا کی آنکھیں کھل رہی ہیں۔ دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تاثر ہے کہ عالمی میڈیا اسرائیل کے کنٹرول میں ہے، اس کا اثر و رسوخ ہے۔ یہ تاثر متوازن کوریج سے ختم ہونا چاہئے ۔انہوں نے میزبان سے سوال کیا کہ کشمیر کو عالمی سطح پر کتنی کوریج ملتی ہے ؟


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی صدام کے جوہری پروگرام کے خلاف آپریشن سے متعلق نئی دستاویزات جاری
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے 1981 میں عراق کے اوسیراک جوہری ری ایکٹر
جون
پیگاسس اسرائیلی کمپنی کے ڈائریکٹر کا استعفیٰ
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی این ایس او کمپنی کے ایک اہلکار پیگاسس
اگست
عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراق میں ترکی کی قابض فوج کے اڈے پر راکٹوں کی
جنوری
کیا سنیتا مارشل اسلام لانے والی ہیں؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی
جون
ہم خود کو دھوکہ نہیں دے سکتے: اسرائیلی صحافی
?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 14 کے نامور صحافی "تمیر موراگ” نے
دسمبر
روس کی یوکرائن میں جنگ کو روکنے کی کوشش
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کے بارے میں بعض مغربی حکام
فروری
مقبوضہ جموں وکشمیر: سونم وانگچک کی گرفتاری کی مذمت
?️ 27 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے
ستمبر
امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا
?️ 28 ستمبر 2025امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام
ستمبر