ملکی ڈیجیٹل معیشت نے نمایاں پیش رفت ،نئی تاریخ رقم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت نے نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جہاں آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافے کے باعث ملک خطے کی ایک ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل پاور کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ مؤثر پالیسیوں اور سازگار حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ڈیجیٹل شعبہ ملکی ترقی کے سنہرے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی معاونت اور رہنمائی سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تیزی سے وسعت اختیار کر رہی ہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں ہی آئی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اس شعبے میں غیر معمولی اعتماد اور ترقی کا مظہر ہے۔ جولائی تا نومبر 2025 کے دوران آئی ٹی برآمدات کا مجموعی حجم 1.8 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 356 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو پاکستانی ٹیکنالوجی انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور عالمی منڈیوں میں اس کی مضبوط موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ آئی ٹی سیکٹر نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کے حصول کا اہم ذریعہ بن رہا ہے بلکہ روزگار کے مواقع، جدت اور ڈیجیٹل خودمختاری کی جانب بھی ایک انقلابی پیش رفت ثابت ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں یہ اضافہ معاشی استحکام، عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور پاکستان کی مثبت و بااعتماد عالمی شناخت کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو مستقبل میں ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا۔

مشہور خبریں۔

القسام کی صہیونی قیدیوں کی حفاظت کرنے والی ٹیم کی تعریف / مزاحمت کی "شیڈو یونٹ” کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں مزاحمت کے "شیڈو یونٹ”

گوگل کا ایک اور سرویس بند کرنے کا اعلان

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےچند روز قبل پوڈکاسٹ فیچر ختم کرنے

تل ابیب میں "کریا” بیس پر اسرائیلی رژیم کے ایک فوجی کی خودکشی

?️ 20 مئی 2026سچ خبریں: منگل کی شام تل ابیب میں واقع "کریا” فوجی ہیڈکوارٹر

ایران-اسرائیل جنگ بندی: پی آئی اے کا خلیجی ممالک کا آپریشن بحال

?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے

غزہ میں صدی کے جرائم کی ذمہ داری عرب ممالک پر: انصار اللہ

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین

وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر انتہائی جرات اور استدلال سے اقوام عالم کو آئینہ دکھایا ہے

?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اپنے

اسرائیلی ہیلی کاپٹرز کی بیت جن پر پرواز، مرنے والوں کی تعداد 13 

?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: شامی خبررساں ادارے الاخباریہ کے مطابق، صہیونی ریاست اسرائیل کے فوجی

بھارت نے بھی افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے تمام سفارتکاروں کو واپس بلالیا

?️ 17 اگست 2021کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان میں طالبان کے قبضے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے