?️
کرک(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی ہے اور اسے ہم نے کنٹرول کرنا ہےعمران خان نے ملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچایا مشکل وقت میں وزیر اعظم کا ساتھ دیں گے انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
کرک میں جلسے سے خطاب میں محمود خان نے کہا کہ اعتراف کرتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے جسے ہم نے کنٹرول کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اربوں ڈالرزکا قرضہ لیا وہ کون ادا کرے گا؟ عمران خان نے ملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچایا، میٹرریڈربھی ارب پتی بن گئے ہیں، سینما کا ٹکٹ بیچنے والے بھی ارب پتی بن گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا میں امریکا اوربرطانیہ جیسے ممالک کی معیشتیں بھی بیٹھ گئیں، سخت حالات میں وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ہم اسفندیارولی جیسے نہیں کہ مشکل وقت آئےتو ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کربھاگ جائیں، ہم کرک کےلوگ ہیں،مشکل وقت میں عمران خان کےساتھ رہیں گے۔
دوسری جانب ملک میں دودھ کی قیمت بے لگام ہونے لگی اور کوئٹہ میں بھی ڈیری فارمز نے اچانک 20 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ڈیری فارمرز کا کہنا ہےکہ جانوروں کے چارے اوراجناس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت 140 روپے مقرر کی جارہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ڈیری فارمرز کو تنبیہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ادھر کراچی میں بھی دودھ کی قیمتیں آسمان پر ہیں اور شہر میں دودھ فی لیٹر 140 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ میں دودھ کی فی لیٹر قیمت بدستور 94 روپے موجود ہے جس پر شہر بھر میں کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ٹیم کی حمایت میں اماراتی چینل کا غیر پیشہ ورانہ اقدام
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:اماراتی چینل اسکائی نیوز نے آمستردام میں صیہونی ٹیم کے حامیوں
نومبر
الجولانی کا تل ابیب کے لیے قیمتی تحفہ
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: شامی حکومت کا زوال اور عبرانی، مغربی اور عثمانی محور
جنوری
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
?️ 31 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں پر سندھ اسمبلی
مارچ
ایران کے خلاف امریکی وفد سعودی عرب کے دورے پر
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:امریکی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی امور کے لیے
فروری
بائیڈن کے فوری طور پر مستعفی ہونے پر زور؛ وجہ ؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی پولنگ سینٹر کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے
جولائی
بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی کا قہر؛متعدد افراد جاں بحق
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:بنگلہ دیشی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک میں
مئی
ریاض مغرب سے مشرق کی طرف منتقلی میں
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ریاض اور بیجنگ سعودی تیل
مارچ
نصراللہ اسرائیل کے بارے میں غلط نہیں ہیں: ہاریٹز
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:عسکری امور کے تجزیہ کار عاموس هرئیل نے عبرانی اخبار ہاریٹز
مارچ