🗓️
رحیم یار خان: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب فیلڈ مشقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پورا دن جوانوں کے ساتھ گزارا، اس دوران انہوں نے ٹینک، انفنٹری، آرٹلری ایئرڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا مشاہدہ کیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کور کمانڈر کراچی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ’شمشیر صحرا‘ مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافہ اور مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں سے نمٹنے کی تیاری ہے۔
آرمی چیف نے ٹینک، انفنٹری، آرٹلری ایئرڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا مشاہدہ کیا۔
مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا، الیکٹرانک وارفیئرکی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کو بھی شامل کیا گیا۔
آرمی چیف نے تربیتی معیارات، آپریشنل تیاریوں اور تمام رینک کے اعلیٰ حوصلے کی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حمایت سے اپنے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
مشہور خبریں۔
صدرعارف علوی کا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے تشدد پر اظہار تشویش
🗓️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرعارف علوی نےفلسطین اور اسرائیل میں بڑھتےتشدد پر
اکتوبر
نیٹو کا ٹرمپ پر خطرناک الزام
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی
فروری
آئینی اور سیاسی میدان جنگ میں موجودہ حکومت کی کارکردگی؛فواد چوہدری کی زبانی
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ
جون
آئندہ 6 ماہ یوکرین کے لیے انتہائی اہم ہوں گے: سی آئی اے چیف
🗓️ 4 فروری 2023سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے کہا کہ انٹیلی جنس
فروری
ایک سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ ڈالرز کا اضافہ
🗓️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے مطابق ایک سال کےدوران زرمبادلہ
ستمبر
صیہونیوں کی نظر میں ٹرمپ کے وعدوں کا اعتبار
🗓️ 9 فروری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی ویب سائٹ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اسرائیلی
فروری
کیا ایران ایٹم بم بنا رہا ہے؟سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی زبانی
🗓️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی
جنوری
لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج، مینار پاکستان جانے والے تمام راستے سیل، فوج تعینات
🗓️ 5 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) مینار پاکستان میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے
اکتوبر