ملکی تاریخ میں کسی وزیر اعلیٰ نے یہ کام نہیں کیا، جو میں‌ نے کیا: بزدار

پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے بہت بڑا دعویٰ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  ملکی تاریخ میں پہلی بار  کسی وزیر اعلیٰ نے 10 سے زائد جیلوں کا دورہ کر کے مسائل حل کیے اور یہ کام  قیام پاکستان کے بعد سے اب تک کسی وزیراعلیٰ  کے ذریعہ پہلی بار ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر  برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورت حال اور محکمے کی کارکردگی پر بات چیت کی گئی۔صوبائی وزیر نے عثمان بزدار کو اپنے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی جاری رکھنے پر زور دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’جیل نظام میں اصلاحات لاکر قیدیوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں، قیدیوں کو بھی بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں، قیام پاکستان کے بعد پہلی بار کسی وزیراعلیٰ نے 10 سے زائد جیلوں کے دورے کیے اور صورت حال دیکھ کر مسائل حل کیے، اس سے قبل کسی حکمران نے ایسا نہیں کیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’خواتین قیدیوں کے بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا، پنجاب کی 7جیلوں میں ملٹی اسٹوری بیرکس بنائی جارہی ہیں،  صوبے کی 21جیلوں میں پریزنرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز ہو چکا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ’جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایاجا رہا ہے‘۔  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر کو جیلوں کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سالانہ 12 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کرے، آئی ایم ایف

?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے پاکستان پر زور دیا

اسرائیل میں صہیونی خواتین کی غلامی کی نئی جہتیں سامنے آ گئیں

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے آج اسرائیل

حزب اللہ کے کامیاب دفاعی منصوبے، صہیونی فوج کی مشکلات میں اضافہ

?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:ایک عرب ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں

شمالی شام میں ترک انٹیلی جنس کا ایک اعلیٰ افسر ہلاک

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: شامی ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ شام

ٹرمپ کی پالیسی نے روس کو ہندوستان کا بہترین دوست بنا دیا: امریکی میڈیا کا دعویٰ

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی اقتصادی اور سیاسی

ٹرمپ کا امریکہ کی خطرناک ترین رسوائی کے بارے میں تحقیقات کا حکم

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا ہے کہ سابق صدر

اقوام متحدہ کا داعش کے بڑھتے خطرات اور جدید طریقوں پر تشویش کا اظہار

?️ 5 فروری 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے اعلیٰ عہدیدار نے سلامتی

سعودی عرب کا نیا بحری دفاعی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان،39 ممالک کی شرکت کا دعویٰ

?️ 14 اگست 2026سچ خبریں:سعودی عرب نے 39 ممالک کی شرکت کے ساتھ نئے کثیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے