ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنےوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا

شیخ رشید

?️

راولپنڈی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ویمن یونیورسٹی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید  نے کہا کہ ہمارا سیاستدان مغرب کی جانب دیکھ رہا ہے ، ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنےوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے ، پاکستانی سیاست کے 120دن بہت اہم ہوں گے ، آئندہ انتخابات میں پھر عمران خان آئیں گے ، عمران خان افغان مسئلے کو بہتر طریقے سے حل کررہے ہیں ، کیوں کہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے سے جڑا ہے ، عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لائیں گے ، ن لیگ کو 2 نہیں اب 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں اور الیکشن کے قریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ راولپنڈی طالبات کی تعلیم کےلحاظ سےپاکستان میں نمبرون ہے ، راولپنڈی میں تعلیم کے بعد صحت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ، ہم نے ہر بیٹی کو تعلیم کی سہولت اس کے گھر تک پہنچائی ، ہم نےتعلیم کیلئےجو خواب دیکھا تھا اس کی مثبت تعبیر ہوئی ، رواں ماہ وزیراعلیٰ وقارالنساء یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے ، مری روڈ پر ایک بلڈنگ کو انٹرمیڈیٹ کالج میں بدل رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں ہم نے قبضہ چھڑواکر کالج بنایا ، راولپنڈی میں کوئی طالبہ زمین پربیٹھ کرتعلیم حاصل نہیں کرتی ، میری زندگی کا مشن تھا 60 تعلیمی ادارے بناؤں ، زندگی نے مہلت دی تو ایک نئی آئی ٹی یونیورسٹی بناؤں گا میری زندگی کا مشن ہے کمزور طاقتور ہو ، نالہ لئی کے افتتاح کے بعد سیاست کو خیرباد کہوں گا کیوں کہ سمجھتا ہوں کسی اور کو بھی آنے کا موقع دیاجائے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج کے ہاتھوں صیہونی شہری بھی بچ سکے

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے

?️ 14 جون 2021اسلام آبا د (سچ خبریں)  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے

شام اور ترکی کے درمیان تعلقات کو بحال کرنےمیں کون سی رکاوٹیں ہیں

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: شام کے ساتھ معمول اور سرکاری سفارتی تعلقات بحال کرنے

نرم مداخلت کی گونج ، جاوید لطیف نے آئندہ 2 ہفتے اہم قرار دے دئیے

?️ 24 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں شیخ رشید

تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع

?️ 1 فروری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم تا پنڈدادن

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️ 27 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے

اسرائیل کا چین کے خلاف اقدام؛کیا تل ابیب کی پالیسی میں تبدیلی آ رہی ہے؟

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے چین کے خلاف اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے

فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم

?️ 29 جنوری 2021فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم اسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے