?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملز اور ڈیلرز کی ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی قیمت بڑھی، انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ المی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) بڑھانے کا کہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) بڑھانے کا کہا ہے مگر اس کا انحصار پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں پر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر تیل کی عالمی قیمت کم ہو جائے تو حکومت کو پی ڈی ایل بڑھانے میں آسانی ہو جائے گی۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ درآمدات کم کرنے کیلئے کچھ پابندیاں لگانی پڑیں گی، ایک دو دن میں حتمی گفتگو ہوگی، ان شاءاللہ یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اعلامیہ آئے گا تو پتہ چل جائے گا کہ ہم نے کیا طے کیا ہے لیکن لیوی کچھ نہ کچھ توبڑھانی پڑے گی البتہ اس کا انحصار آئل کی قیمت پر ہوگا کہ وہ کہاں جاتی ہے۔چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ملز اور ڈیلرز کی ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی قیمت بڑھی، درآمدی چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کی جنگ میں ریاض کی پوزیشن
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کو جدہ میں
مئی
Here is The Ultimate Road Trip Playlist To Kick Tour Travels Into High Gear
?️ 25 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ڈاکٹروں کا غزہ کی عوام کے لیے بیان؛ وہ مر رہے ہیں لیکن ان کے صبر کا پیمانہ لبریز نہیں ہوا
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں مختلف ممالک سے رضاکارانہ طور پر خدمات
اگست
گورنر سندھ کی اپوزیشن پر کڑی تنقید
?️ 14 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے
نومبر
شہباز شریف کے ہتک عزت کیس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی بطور گواہ پیش
?️ 29 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) لاہور میں 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس
نومبر
خصوصی اتحاد کی پوشیدہ قیمت
?️ 4 جنوری 2026 خصوصی اتحاد کی پوشیدہ قیمت غزہ جنگ نے واضح کر دیا
جنوری
اپوزیشن ملک میں صرف انتشار پھیلانا چاہتی ہے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
مئی
پاکستان: ضرورت پڑنے پر ہمارا ایٹمی پروگرام سعودی عرب کو فراہم کیا جائے گا
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان طے
ستمبر