ملالہ یوسفزئی کی عالمی رہنماؤں سے غزہ میں نسل کشی رکوانے کی اپیل

ملالہ یوسفزئی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری، مستقل جنگ بندی اور نسل کشی کو روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر غزہ میں اسرائیل کی ظلم و بربریت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں دیکھ کر اذیت میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں بھوکے بچے ہیں، سکولوں اور ہسپتالوں کی تباہی، انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹوں کے سبب رنج میں ہوں۔

ذرائع کے مطابق سماجی کارکن کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ فوری اور عالمی سطح پر غزہ کیلئے اقدام کیا جائے، میں دنیا کے تمام رہنماؤں سے اپیل کرتی ہوں کہ اسرائیلی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں تاکہ اس نسل کشی کو روکا جا سکے اور عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملالہ یوسف زئی نے جنگ زدہ لبنان میں بچوں کی تعلیم کیلئے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کئے تھے۔

مشہور خبریں۔

یمنیوں کے ملک کے خلاف ناکہ بندی جاری رکھنے کی مذمت میں مظاہرے

?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:   المحویت، حدیدہ، ذمار، ریمہ، صعدہ، حجہ اور صنعاء کے شہر

انصاراللہ کے بارے میں بائیڈن کا فیصلہ کیا ہو سکتا ہے؟

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اس ملک کے باخبر حکام کے حوالے

فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستی حل کا کوئی امکان نہیں

?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: 7 اکتوبر کے واقعات کے آغاز سے لے کر اب تک

ملک میں جنرل ضیاء اور مشرف دور سے سخت مارشل لاء لگا ہوا ہے، عمران خان

?️ 24 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک

افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امریکہ کا شیطانی کردار

?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:گزشتہ دو ہفتوں میں طالبان کی پیش قدمی اپنے دوسرے مرحلے

پاک فوج کا قوم کے نام اہم پیغام

?️ 28 مئی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) 28 مئی 1998 میں پاکستان کی طرف سے کیے

نیب کا اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا حکم

?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو بڑا ریلیف دیتے

نہ صرف شام بلکہ پورے خطے میں نیا دور شروع ہو چکا ہے!:ترک صدر

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے تحریر الشام کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے